کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام

اُن میں ایک صِدق اور اِخلاص پایا جاتا ہے!

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام احباب جماعت کے اِخلاص اور اِطاعت کے معیار کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ

’’میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس نے مجھے ایک مخلص اور وفادار جماعت عطا کی ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ جس کام اور مقصد کے لیے مَیں اُن کو بلاتا ہوں نہایت تیزی اور جوش کے ساتھ ایک دوسرے سے پہلے اپنی ہمت اور توفیق کے موافِق آگے بڑھتے ہیں اور مَیں دیکھتا ہوں کہ اُن میں ایک صِدق اور اِخلاص پایا جاتا ہے۔ میری طرف سے کسی اَمْر کا اِرشاد ہوتا ہے اور وہ تعمیل کے لیے تیار…بہت سے عزیز دوست ہیں اور سب اپنےاپنے ایمان اور معرفت کے موافق اِخلاص اور جوشِ محبت سے لبریز ہیں۔‘‘ (ملفوظات جلد اول صفحہ 223تا226 ایڈیشن 1988ء)

(مشکل الفاظ کے معنی: مُخْلِص:خالص، سیدھا، سچا۔ مُوَافِق:خوش مساوی، یکساں، مناسب۔ لبرِیز:بھرا ہوا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button