افریقہ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں تفریحی پروگرام ’’پکنک ۲۰۲۳ء‘‘

(عبدالناصر باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

جامعہ احمدیہ تنزانیہ کو مورخہ ۲؍مئی ۲۰۲۳ء کو پکنک کے اہتمام کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔

طاہر محمود چودھری صاحب (امیر و مبلغ انچارج تنزانیہ) اور ملک بھر کے مبلغین کرام ان دنوں سالانہ میٹنگ کی غرض سے موروگورو میں موجود تھے۔ چنانچہ اس موقع پر جامعہ کو ان کی مہمان نوازی کا بھی موقع ملا۔

پکنک کے لیے موروگورو شہر سے ملحقہ پرفضا مقام “Highlands”کا انتخاب کیا گیا۔ جو ’’Uluguru‘‘ پہاڑی سلسلہ کے نشیب و فراز پر مشتمل ایک خوبصورت حصہ ہے۔ طلبہ جامعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے تفریحی مقام پہنچ گئے۔ طلبہ نے فٹ بال اور والی بال کے دوستانہ میچز کھیلے۔ بعد ازاں پانی کی سلائیڈ پر لطف اندوز ہوئے۔ آج کل برسات کا موسم جاری ہے۔ لہٰذا کبھی تیز بارش اور کبھی ہلکی ہلکی پھوار میں طلبہ، اساتذہ اور دیگر مہمانان نے بھرپور لطف اٹھایا۔ سوئمنگ پول میں مبلغین کرام نے ہینڈ بال کا کھیل کھیلا۔ بعد ازاں طلبہ نے اپنے اپنے حلقوں میں تیراکی، چھلانگیں اور مختلف کھیل کھیلے۔

طلبہ میں ریفریشمنٹ کے لیے جوس اور بسکٹ تقسیم کیے گئے۔ مہمانان کی خدمت میں چائے پیش کی گئی۔ نماز ظہر و عصر باجماعت ادا کی گئیں۔ جس کے بعد تمام شاملین کے لیے ظہرانے کا اہتمام ہوا۔

شام پانچ بجے جائے تفریح سے واپسی کا عمل شروع ہوا۔ طلبہ بذریعہ بس ہوسٹل پہنچے اور نماز مغرب ادا کی گئی۔

(رپورٹ: عبدالناصر باجوہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button