افریقہ (رپورٹس)

لجنہ اماءاللہ گنی بساؤ کی Farimریجن کا ریجنل اجتماع

(زاہد احمد بھٹی۔ مربّی سلسلہ گنی بساؤ)

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے مورخہ ۱۴؍مئی ۲۰۲۳ء کو لجنہ اماء اللہ گنی بساؤ کے Farim ریجن کا ریجنل اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع سے پہلے مقابلہ جات کی تیاری کے لیے مقررہ نصاب تمام ممبرات کو پہنچا دیا گیا تھا۔ اجتماع دو اجلاسات میں منقسم تھا۔

ناصرات کا اجلاس

پہلا اجلاس ناصرات کا تھا جس میں تلاوتِ قرآن کریم، ناصرات کے عہد اور عربی قصیدہ کے بعد نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ اور تلاوت قرآن پاک کی اہمیت پر تقاریر پیش کی گئیں۔ اس کے بعد ناصرات کے علمی مقابلہ جات کروائے گئے جس میں حفظ قرآن، حفظ احادیث، دینی معلومات اور مقابلہ تاریخ احمدیت شامل ہے۔

لجنہ اماءاللہ کا اجلاس

لجنہ اماء اللہ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم، لجنہ کے عہد اور قصیدہ سے ہوا۔ اس کے بعد نماز کی اہمیت اور حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒکی سیرت پر تقاریر کی گئیں۔ لجنہ اماء اللہ کے علمی مقابلہ جات میں حفظ قرآن، حفظ احادیث اور مقابلہ دینی معلومات شامل تھے۔

اس کے بعد تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس میں نمایاں پوزیشن لینے والی ممبرات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اسی طرح دیگر حصہ لینے والی ممبرات کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔ آخر میں صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ نے تمام شاملین کا شکریہ ادا کیا اور پیارے حضور کے ارشادات کی روشنی میں لجنہ اماء اللہ اور ناصرات کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ پروگرام میں غیر از جماعت خواتین نے بھی شرکت کی جبکہ مجموعی حاضری ۱۳۵؍ سے زائد رہی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

اللہ تعالیٰ سب شاملین کو بہترین جزا عطا فرمائے۔ایمان و ایقان میں مزید ترقیات عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ : زاہد احمد بھٹی۔ مبلغ سلسلہ گنی بساؤ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button