ارشادِ نبوی

اللہ تعالیٰ کی وسعتِ مغفرت

حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئےسنا کہ

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے ابن آدم! یقیناً تو نے مجھ سے مانگا اور مجھ سے امید رکھی۔پس جس میں تو مشغول رہا میں نے تجھے وہ سب معاف کردیا اور مجھے کوئی پروا نہیں۔اے ابن آدم! اگر تیرے گناہ آسمان کے کناروں تک پہنچ جائیں پھر تو مجھ سے بخشش طلب کرے تو میں تجھے بخش دوں گا اور مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ اے ابن آدم! اگر تو زمین کی وسعت کے برابر بدیاں لے کر آئے پھر اس حال میں مجھے ملے کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہوتو میں زمین کی وسعت کے برابر تجھے مغفرت عطا کروں گا۔

(ترمذی کتاب الدعوات بَاب فِي فَضْلِ التَّوْبَةِ وَالاِسْتِغْفَارِ وَمَا ذُكِرَ مِنْ رَحْمَةِ اللّٰهِ بِعِبَادِهِ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button