امریکہ (رپورٹس)

سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ ویسٹرن کینیڈا

(محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

محض اللہ کے فضل سے امسال مجلس خدام الاحمدیہ ویسٹرن کینیڈا کا سالانہ اجتماع ۲۰و۲۱؍مئی ۲۰۲۳ء کو کیلگری میں نہایت کامیابی سے منعقد ہوا۔ الحمدللہ علیٰ ذٰلک

دونوں دِنوں کا آغاز نمازِ تہجد سے ہوا۔ ہفتہ کے روز افتتاحی تقریب کی صدارت، لال خاں ملک صاحب امیر جماعت کینیڈا نے کی۔ افتتاحی تقریر میں مکرم امیر صاحب نے ذہنی صحت کے متعلق خدام کو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات پیش کیں۔ افتتاحی تقریب کے بعدعلمی اور ورزشی مقابلہ جات کا آغاز کیا گیا جس میں خدام نے پُر جوش شرکت کی۔ آٹھ علمی مقابلہ جات میں ۱۰۷؍ خدام اور نو ورزشی مقابلہ جات میں ۲۰۹؍ خدام نے حصہ لیا۔ علمی مقابلہ جات میں تلاوت، نظم، حفظ قرآن، اذان، انگریزی تقریر، اردو تقریر، پیغام رسانی، مشاہدہ معائنہ جبکہ ورزشی مقابلہ جات میں دوڑ سو میٹر، چار سو میٹر، رسہ کشی، فٹبال، والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ہاکی اور پنجہ آزمائی شامل ہیں۔

ہفتہ کی شام چھ بجے مکرم امیر صاحب کے ساتھ سوال و جواب کا ایک پروگرام ہوا۔ اتوار کو بھی علمی و ورزشی مقابلہ جات کا سلسلہ جاری رہا اور خدام جوش و خروش سے ان مقابلہ جات میں شرکت کرتے رہے۔

اجتماع کی اختتامی تقریب کے موقع پر تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی۔ امسال بہترین مجلس کا انعام Regina مجلس کو ملا جبکہ بہترین ریجن ہونے کا اعزاز Calgary نے حاصل کیا۔

اجتماع کی اختتامی تقریر میں مکرم طاہر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا نے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت کے مطابق خدام کو اپنے عہد کو سمجھنے اور اسے پورا کرنے کے متعلق توجہ دلائی۔ اس اجتماع میں کُل ۴۲۳؍ خدام شامل ہوئے جس میں British Columbia، Calgary اور Prairie سے آنے والے خدام شامل تھے۔

(رپورٹ: محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button