متفرق

ربوہ کا موسم (۲۶؍ مئی تا یکم جون ۲۰۲۳ء)

یہ ہفتہ بارشوں کا تھا ،اور خوشگوار بھی۔ ۲۶مئی جمعۃ المبارک کی علی الصبح گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اتوار کی صبح کو ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ۲۹ مئی سوموار کی رات کو ٹھنڈی ہوا شروع ہوئی اور اگلے دن جاری رہی۔ بدھ کو سارا دن بادل چھائے رہے، ٹھنڈی ہوا چلتی رہی ، شام کو موسلادھار بارش ہوئی جو دو تین گھنٹے تک جاری رہی۔ ہر طرف جل تھل ہوگیا۔ آج جمعرات کو بھی بادلوں نے ڈیرہ جمائے رکھا، کبھی کبھی بوندا باندی بھی ہوتی رہی۔ ہوا کم تھی۔ تاہم ٹھنڈ بن گئی ہے ۔ اکثرگھروں میں کھیس اور کمبل پھر باہر نکل آئے ہیں بعض جگہ پنکھے بند ہوگئے ہیں۔مجموعی طور پر ٹمپریچر ۲۰سے ۳۰ کے درمیان تھا۔ موسم کی یکدم تبدیلی سے اہل ربوہ خوب محظوظ ہوئے اور موسم کے دلفریب نظارے کیمرے سے محفوظ بھی کیے اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیے۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button