اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواست دعا

شاہدہ ناصرصاحبہ اوسلو ناروےسے تحریر کرتی ہیں کہ ميرے برادر نسبتی و پھوپھی زادبھائی مکرم طاہر احمد مبشر صاحب مربی سلسلہ دانتوں میں انفیکشن کی وجہ سے بیمار چلے آرہے ہیں۔ ان کی صحت کاملہ وعاجلہ کے لیے دعا کی درخواست ہے ۔

سانحہ ارتحال

عمر احمد انصاری صاحب فلورس ہائم جرمنی تحریر کرتے ہیںکہ خاکسار کی دادی جان محترمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم قاضی محمد لطیف صاحب مرحوم بقضائے الٰہی ۱۱؍مئی ۲۰۲۳ء کو بعمر ۸۵؍ سال لاہور میں وفات پا گئیں ۔مورخہ ۱۳؍مئی ۲۰۲۳ءکو آپ کی نماز جنازہ پڑھائی گئی۔آپ خدا کے فضل سے موصیہ تھیں۔ بہشتی مقبرہ دارالفضل ربوہ میں تدفین کے بعد دعا ہوئی۔

آپ کی پیدائش بابا بکالہ امرتسرمیں ہوئی۔۱۹۴۷ءمیں تقسیم ملک کے بعدآپ کے خاندان نےقادیان سے سیالکوٹ میں ہجرت کی۔ آپ کے والد کا نام چودھری محمد عبداللہ خاں صاحب تھا ۔آپ ماسٹر عبدالرحمٰن اتالیق صاحب کی بھتیجی تھیں۔آپ کے خاوند قاضی محمد لطیف صاحب مکرم ومحترم محمد رشید خاں صاحب وکیل المال اول اور مبلغ سلسلہ محمد سعید انصاری صاحب کے بھتیجے تھے۔آپ کے سسر قاضی محمد صدیق صاحب قادیان میں کتابت کیا کرتے تھے۔ضیا ء الرحمٰن صاحب کارکن وقف جدید کی نسبتی ہمشیرہ تھیں۔آپ بہت نیک سیرت خاتون تھیں ۔ہر کسی کا خیال رکھتی تھیں،بہت محنت کش،صوم و صلوٰۃ کی پابند ،ملنسار،مہمان نواز،غریب پرورتھیں۔بہت سارے احمدی اور غیر احمدی بچوں کو قرآن پاک پڑھایا ۔آپ بہت سی خوبیوں کی مالک تھیں۔آپ کے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ شفیق احمد صاحب،لئیق احمد صاحب،رفیق احمد صاحب پاکستان لاہور میں مقیم ہیں ایک بیٹے وسیم احمد صاحب کینیڈا ٹورانٹواور بیٹی رفعت امجد صاحبہ جرمنی میں مقیم ہیں ۔۷ پوتے، ۶پوتیاں ،۱ نواسہ اور ۳ نواسیاں یادگار چھوڑیں ہیں۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ میری بڑی امی کو ہمیشہ اپنی رضا کی جنتوں میں داخل کرے ،اپنی رحمت و مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے،ہم سب اہل و عیال کو ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button