یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ برطانیہ میں جلسہ ہائے یومِ خلافت کا انعقاد

(لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برطانیہ)

۲۷؍مئی۲۰۲۳ء کوخصوصاً اور احباب جماعت کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہ مئی کی دیگرتاریخوں میں جماعت احمدیہ برطانیہ کےمختلف ریجنز میں بھی خلافت کی ضرورت، اہمیت اور برکات کو اُجاگر کرنے کے لیے جلسہ خلافت منعقد کیےگئے۔

اسلام آباد ریجن: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کی اجازت سے مورخہ ۲۷؍مئی کو مسجد مبارک و ایوانِ مسرور میں اسلام آباد اور ساتھ کی ملحقہ چار جماعتوں کا مشترکہ جلسہ یومِ خلافت کا انعقا د ہوا۔ مقررین میں عابد وحید خان صاحب نے خلافت کے ساتھ چند متاثرکن لمحات اور عبدالماجد طاہر صاحب نے ’’خلیفہ خدا بناتا ہے‘‘ کےعنوان پر تقریر کی۔ جلسہ میں ۵۲۳؍افراد شامل ہوئے۔

مڈل سیکس ریجن: ہانسلو ساؤتھ جماعت کےجلسہ خلافت میں ۱۲۰؍احباب جماعت نے شرکت کی۔ ابراہیم اخلف صاحب نے انگریزی اور رانا مشہوداحمد صاحب مربی سلسلہ نے اردو میں تقاریر کیں۔ سلاؤ جماعت کے جلسہ میں ۱۳۴؍کی حاضری رہی۔ ربیب احمد مرزا صاحب مربی سلسلہ نے خلافت کی اہمیت کے عنوان پر تقریر کی۔ ہانسلو نارتھ جماعت کے جلسے میں ۱۰۵؍کی حاضری تھی۔

بیت الفتوح ریجن: مسجد بیت الفتوح میں امیر صاحب یوکے رفیق احمد حیات صاحب کی زیر صدارت جلسہ میں بیت النور اور بیت الاحسان ریجنز کے علاوہ مسجد فضل ریجن کے اکثر احباب نے بھی شرکت کی۔کُل حاضری ۱۲۰۰؍رہی۔

مسجد فضل ریجن: مسجد فضل کے جلسہ میں عنایت اللہ زاہد صاحب مربی سلسلہ نے اپنی تقریر میں یوم خلافت کی مناسبت سے ایک احمدی کی ذمہ داریوں اور فرائض کو بیان کیاجبکہ امام مسجد فضل لندن عطاء المجیب راشد صاحب نے خلیفة المسیح الرابعؒ کی بعد از ہجرت لندن آمداور اُن کے دورِ خلافت میں اپنے بعض ذاتی ایمان افروز واقعات بیان کیے۔ انہوں نے خلافت خامسہ کے انتخاب کے موقع پر بھی بحیثیت سیکرٹری مجلس انتخابِ خلافت اپنے کردار کا ذکر کرتے ہوئے بعض روح پرور نظاروں کا بھی تذکرہ کیا۔ اس ریجن کی روہیمپٹن جماعت نے بھی ریجنل امیر ڈاکٹر مجیب الحق خان صاحب کی زیر صدارت جلسہ منعقد کیا جس میں ۵۰؍احباب جماعت شریک ہوئے۔

ایسٹ ریجن: مسجد بیت الاحد نیوہیم میں جلسہ منعقد ہوا جس میں کُل حاضری ۲۶۰؍رہی۔ ظہیر احمد خان صاحب مربی سلسلہ نے اردو اور ڈاکٹر زاہد خان صاحب نے انگریزی میں تقاریر کیں۔ مسجد ناصر جلنگھمکےجلسہ میں ۹۸؍احباب جماعت شامل ہوئے۔ سیکرٹری تربیت یوکے نثار آرچرڈ صاحب اور سفیر خان صاحب مربی سلسلہ نے تقاریر کیں۔

سکاٹ لینڈ ریجن: مسجد بیت الرحمٰن میں جلسہ یوم خلافت منعقد ہوا جس میں گلاسگو نارتھ اور ساؤتھ جماعتوں کے کل ۱۳۰؍احباب جماعت شریک ہوئے۔ عبدالغفار عابد صاحب اور اویسو کوناڈو صاحب نے انگریزی میں جبکہ فخر احمد آفتاب صاحب مربی سلسلہ نے اردو میں خلافت کے موضوع پرتقریر کی۔ ایڈن برگ جماعت کے جلسہ میں ۲۴؍احباب جماعت نے شرکت کی جبکہ داؤد قریشی صاحب مربی سلسلہ نے تقریر کی۔

ساؤتھ ویسٹ ریجن: ریجنل جلسہ برسٹل شہر کے ایک مقامی ہال میں منعقد کیا گیا جس میں ریجن کی چار جماعتوں برسٹل، ڈیون اینڈ کارنیوال، کارڈف اور سوانزی کے ۲۱۰؍احباب جماعت شامل ہوئے۔ امام مسجد فضل لندن عطاء المجیب راشد صاحب خاص طور پر لندن سے طویل سفر کرکے اس جلسہ میں شمولیت کے لیے تشریف لائے۔ اپنی تقریر میں انہوں نے خلافت کی اہمیت اور برکات کو اُجاگر کیا۔ریجنل مشنری عمار احمد صاحب مربی سلسلہ نے بھی موضوع کی مناسبت سے تقریر کی جبکہ ریجنل امیر محمد نعمان صاحب نے ہیومینٹی فرسٹ کے تحت بعض ممالک میں سفر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا خلیفہ وقت کی دعا کے ذریعہ دُور ہونے کے ذاتی واقعات بیان کیے۔بعد ازاں امام صاحب نے احباب کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔

مڈلینڈز ریجن: برٹن جماعت میں جلسہ منعقد ہوا جس میں ۷۰؍احباب جماعت شامل ہوئے۔ عبدالغفار صاحب مربی سلسلہ نے تقریر کی اور مجلس سوال و جواب میں سوالات کے جواب دیے۔ مسجد بیت المقیت والسال کے جلسے میں ۱۳۰؍جبکہ مسجد دارالبرکات برمنگھم میں ۲۰۰؍کی حاضری تھی۔ مقررین نے یوم خلافت کی مناسبت سے تقاریر کیں۔

ہارٹفورڈ شائر ریجن: سٹیونیج نارتھ جماعت میں جلسے کا انعقاد ہوا جہاں حاضری ۱۰۰؍تھی۔ سیکرٹری تربیت یوکے نثار آرچرڈ صاحب نے خلافت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مختلف سوالوں کے جواب بھی دیے۔ سٹیونیج ساؤتھ جماعت کے جلسے میں بھی تقریباً ۱۰۰؍کی حاضری تھی جبکہ منصور ضیاء صاحب مربی سلسلہ و استاذ جامعہ احمدیہ یوکے نے تقریر کی اور سوالات کے جواب دیے۔ اس ریجن کی دیگر جماعتوں نارتھ ہیمپٹن میں ۳۰؍، کیمبرج میں ۳۵؍، لوٹن میں ۱۰۰؍، پیٹر بورو میں ۸۵؍، واٹفورڈ میں ۴۳؍اورملٹن کینز میں ۴۰؍احباب جماعت جلسہ یوم خلافت میں شامل ہوئے۔

نارتھ ویسٹ ریجن : اس ریجن کے جلسہ میں کُل حاضری ۴۶۰؍رہی جبکہ خورشید احمد صاحب مربی سلسلہ، حارث خالد صاحب اور مبارک احمد صاحب نے اپنی تقاریر میں خلافت کی اہمیت اور اطاعت پر تقاریر کیں۔

نارتھ ایسٹ ریجن : بریڈ فورڈ نارتھ جماعت کے جلسے میں ۱۲۰؍ لیڈز جماعت میں ۵۴؍، بریڈفورڈ ساؤتھ میں ۱۰۰؍احباب جماعت شامل ہوئے اور مقررین کی تقاریر سے مستفید ہوئے۔

ساؤتھ ریجن کی جماعتوں میں بھی جلسہ یوم خلافت کا انعقاد کیا گیا جن میں احباب جماعت کی کثیر تعداد شامل ہوئی اور مقررین کی خلافت سے محبت و اطاعت کے موضوع پر کی جانے والی تقاریر سے استفادہ کیا۔

(رپورٹ: لطیف احمد شیخ ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button