اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

اعلاناتِ ولادت

٭…جاحظ رحمان صاحب اور ان کی اہلیہ یُمنیٰ ارشد صاحبہ بنت محمد ارشد صاحب آف ایڈمنٹن حلقہ نارتھ یارک ٹورنٹو امارت سے یہ اطلاع دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بے پایاں فضل و کرم سے ۲۷؍ مئی ۲۰۲۳ء کو انہیں ایک بیٹے سے نوازا ہے۔بچے کا نام زوریز محسن رحمان تجویز کیا گیا ہے۔ نومولودحضرت عبدالرحیم دہلوی صاحب ؓصحابی سیّدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نسل میں سے ہے۔

احباب جماعت سے نومولود کی صحت و سلامتی اور مقبول خدمت دین سے بھرپور لمبی زندگی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

٭… طاہر محمود مبشر صاحب استاذ جامعہ احمدیہ یوکے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے خاکسار کی بیٹی بارعہ طاہر زوجہ محمد عمران بشارت مربی سلسلہ شعبہ تربیت جرمنی کو یکم جون ۲۰۲۳ء کو بیٹی سے نوازا ہے۔ حضور انور نے ازراہ شفقت نواسی کا نام ’رمیسہ عمران‘ تجویز فرمایا ہے جو وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل ہے۔ عزیزہ محمود احمد مبشر صاحب(مرحوم) آف کراچی کی پڑپوتی اور محمد انیس بشارت صاحب آف جرمنی کی پوتی اور محمد عیسیٰ منور صاحب آف جرمنی کی پڑپوتی ہے۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کے نیک نصیب کرے اور جماعت کے لیے مفید بابرکت وجود بنائے اور والدین کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک ثابت ہو۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button