اطلاعات و اعلانات

جماعت احمدیہ کی مرکزی ویب سائٹ الاسلام پر قرآن کریم سمجھنے کے لیے ایک نئے فیچر کا اضافہ

سیّد لبیب احمد جنودصاحب، مربی سلسلہ مرکزی ویب سائٹ الاسلام تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعا لیٰ کے فضل و کرم اور سیّدنا حضرت خلیفة المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعا لیٰ بنصرہ العزیز کی مشفقانہ راہنمائی سےجماعت احمدیہ کی مرکزی ویب سائٹ alislam.org احبابِ جماعت کو قرآنِ کریم پڑھنے اور سمجھنے کے لیے ایک جامع، منفرد اور ممتاز ذریعہ پیش کرتی ہے۔

ویب سائٹ ([https://alislam.org/quran/app [ReadQuran.app)پر موجودآٹھ مختلف مترجمین کے تراجم، الصحیح البخاری ، التفسیر الکبیر [عربی] کے علاوہ اب حضرت خلیفة المسیح الرابعؒ کی ترجمة القرآن کلاسیں بھی شامل کر دی گئی ہیں۔ان کلاسز میں ۶۳۰۰؍ سے زائد آیات شامل ہیں۔ ویب سائٹ کے لنک (https://alislam.org/quran/app) پر جا کر سورة/آیت پر کلک کرنے سے مطلوبہ آیت کے ترجمہ/ تفسیر تک رسائی ممکن ہو گی۔

یہ ایپ tablet, laptop اور موبائل فون پر بھی دستیاب ہے۔ احباب جماعت سے اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی درخواست ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button