افریقہ (رپورٹس)

Greater Accra ریجن، گھانا کا علاقائی وقف نو اجتماع

(احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)

مورخہ ۱۴؍مئی ۲۰۲۳ء کو گھانا میں گریٹر اکرا ریجن نے بستان احمد اگبوگمن Agbogman، اکرا میں اپنے علاقائی وقف نو اجتماع کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا آغاز صبح دس بجے ہوا جس کی صدارت مولوی حافظ محمد ثانی عبداللہ صاحب، نیشنل کوآرڈینیٹر وقف نو گھانا نے کی۔ اس اجتماع کا مقصد واقفین نو کو Future Career Guidance کے بارہ میں آگاہی دینا تھا جس میں ماہر احباب جماعت نے واقفین نو کومختلف تجاویز و ہدایات دیں۔ علیم محمود صاحب (معاونِ خصوصی امیر و مشنری انچارج گھانا) نے واقفین نو کومستقبل کی کیرئیر پلاننگ، ماہر تعلیم معلم عیسیٰ اسحاق صاحب نے جماعت احمدیہ اور بنی نوع انسان کی خدمت میں مبلغین و اساتذہ کے اہم کردار اور مولوی نعمت اللہ طائر صاحب ریجنل مبلغ گریٹر اکرا نےاجتماع وقف نو اور والدین کی ذمہ داریوں کے موضوع پر بھی گزارشات پیش کیں۔

اس اجتماع کے دوران وقف نو کے نصاب سے ایک کوئز پروگرام کا بھی انعقاد ہوا جسے مولوی سید نعمت اللہ صاحب طائر نے کنڈکٹ کیا۔ درست جوابات دینے والے واقفین نو میں انعامات تقسیم کیے گئے۔دوران اجتماع نیشنل سیکرٹری وقف نو نے پندرہ سال یا اس سے زائد عمر کے واقفین نو کے ساتھ ایک مختصر اجلاس منعقد کیا جس میں اس گروپ کو فعال رکھنے اور وقف نو کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ مجموعی طور پراس ریجنل اجتماع میں ۹۳؍ واقفین نو اور ساٹھ والدین نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ نیشنل سیکرٹری تعلیم عیسیٰ صمد صاحب، حنیف بیپوا Bipuah،نیشنل صدر مجلس خدام الاحمدیہ، نائب صدر جنوبی سیکٹر مصطفیٰ کوفی امیسا اور علاقائی زونل وقف نو سیکرٹریان بھی موجود تھے۔ اس اجتماع کا اختتام دعا سے ہوا۔

(رپورٹ: احمد طاہرمرزا۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button