امریکہ (رپورٹس)

جماعت پیس ولیج کینیڈا میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد

(محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت پیس ولیج کینیڈا نے مورخہ ۲۷؍ مئی ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ مسجد بیت الاسلام میں جلسہ یومِ خلافت منعقد کیا جس میں تقریباً گیارہ سو افراد جماعت شامل ہوئے۔

تلاوت قرآن کریم کے بعد جلسہ کے مہمانِ خصوصی شاہد منصور صاحب سیکرٹری تربیت جماعت کینیڈا نے جلسہ کا تعارف کرایا۔ نظم کے بعد ڈاکٹر حمید مرزا صاحب اور عبد الحمید رحمٰن صاحب نے خلافت سے متعلق ایمان افروز واقعات سنائے۔

بعد ازاں امتیاز سرا صاحب مربی سلسلہ نے ’’حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورِ خلافت میں اللہ تعالیٰ کی برکات و فضائل‘‘ پرتقریر کی۔

اس کے بعد چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ کینیڈا ڈاکٹر اسلم داؤد صاحب نے مختصراً برکینافاسو کے احمدیوں کی مدد کے لیے جاری تحریک کا ذکر کیا اور ممبرانِ جماعت کو اس میں شامل ہونے کی طرف توجہ دلائی۔

اس جلسہ کی اختتامی تقریر مہمان خصوصی نے ’’خلافتِ خامسہ کے دور میں اللہ تعالیٰ کے جماعت پر افضال‘‘ کے موضوع پر کی۔دعا کے بعد واپسی پر شاملین کو کھانا ساتھ دیا گیا۔

(رپورٹ: محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button