افریقہ (رپورٹس)

کینیا میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا مبارک انعقاد

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کینیا کو امسال بھی ’’یوم خلافت‘‘ کے حوالے سے پورے ملک میں جلسوں کے انعقاد کی توفیق ملی ہے جن میں مقام خلافت، خلافت کی اہمیت و برکات اور خلفائے راشدین و خلفائے احمدیت کی خدمات دین اسلام اور اس سے متعلق دیگر موضوعات پر تقاریر ہوئیں اور خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ سے وابستگی اور اس کی کامل اطاعت کے عہد کی تجدید بھی کی گئی۔ان جلسوں میں احمدی احباب کے علاوہ دیگر لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا اور متعدد مقامات پر سرکاری افسران اور مقامی چیفس و اسسٹنٹ چیفس نیز ویلج ایلڈرز نے بھی شرکت کی۔بیشتر جماعتوں میں اجلاسات کے بعد بعض تفریحی پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا۔بعض مقامات پر بارش اور دیگر وجوہات کی بنا پر اجلاس نہ ہو سکےجوانشاءاللہ بہت جلد منعقد کیے جائیں گے۔

موصولہ رپورٹس کے مطابق اب تک کینیا کے بارہ ریجنز کی ۶۵ جماعتوں میں جلسہ ہائے خلافت منعقد کیے جاچکے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۲۲۰۰؍احمدیوں اور ۱۶۰؍مہمانوں نے شرکت کی اور ان علمی وروحانی مجالس سے مستفیض ہوئے۔

مکرم عدیابواؤ صاحب ریڈیو پر تقریر کرتے ہوئے

اس کے علاوہ ویسٹرن بی ریجن کے انچارج مبلغ مکرم عدیابواؤ صاحب نے ۲۷؍مئی کو ریڈیو ’’ساسا‘‘ سے خلافت احمدیہ اور اس کی برکات کے موضوع پر تقریر کی جو بوسیا اور بگوما کاؤنٹیز کے علاوہ دیگر کاؤنٹیز میں بھی سنی گئی۔اور اس طرح پانچ لاکھ سے زائد افراد تک یہ پیغام پہنچا۔الحمد للہ علیٰ ذٰلک

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ خلافت احمدیہ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے اور ہمیں اس سے وابستہ رہ کر اپنی دنیا و دین سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button