کلام امامؑ

حضرت مسیح موعودؑ روزانہ باقاعدہ اخبار منگوایا کرتے تھے اور پڑھتے تھے

حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن میں قرآن شریف لے کر حضرت مولوی نورالدین صاحبؓ کا درس سننے کے واسطے اپنے کمرے کے دروازے سے نکل رہا تھا کہ حضرت مسیح موعودؑ نے مجھے بلایا اور فرمایا میری آنکھوں کو تکلیف ہے، آپ مجھے آج اخبار سنا دیں۔ حضور اخبارِ عام روزانہ، باقاعدہ روزانہ منگوایا کرتے تھے اور پڑھتے تھے۔ اوپر کے صحن میں عاجِز راقم حضرت کے سامنے بیٹھ گیا اور میرا لڑکا عبدالسلام اُس وقت قریباً دو سال کا تھا۔ یہ بھی میرے پاس بیٹھا تھا اور جیسا کہ بچوں کی عادت ہے۔ بیٹھا ہوا ہلنے لگا اور ہُوں ہُوں کرنے لگا جیسا کچھ پڑھتا ہے میں نے اُسے روکا کہ چپ بیٹھو۔ حضور نے فرمایا: اُسے مت روکو! جو کرتا ہے کرنے دیں۔

(ذکرِ حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ۔ صفحہ87)

(مشکل الفاظ کے معنی: راقِم: لکھنے والا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button