اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

سانحہ ارتحال

لئیق احمد عامرصاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی نانی امی محترمہ معصومہ بی بی زوجہ نذیر احمد صاحب مرحوم ۱۲؍جون ۲۰۲۳ءکو رات تین بجے گاؤں مرل تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ میں حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔

مرحومہ موصیہ تھیں۔ بہشتی مقبرہ نصیر آباد میں اسی روز رات ۸؍بجے نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔بوقت وفات مرحومہ کی عمر ۷۸؍سال تھی۔ آپ بہت سے اوصاف حمیدہ کا مجموعہ تھیں۔مرحومہ تہجد گزار،پنجوقتہ نمازوں کی حفاظت کرنے والی تھیں۔خلافت کے ساتھ زندہ تعلق تھا۔حضور انور کا خطبہ متعدد بار سنتی رہتی تھیں۔لواحقین میں ایک بیٹا مکرم اعجاز احمد صاحب ،۴؍ بیٹیاں اور۲۰؍نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں یادگار چھوڑے ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button