افریقہ (رپورٹس)

اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ (ریجن Koupela۔ کوپیلا) برکینافاسو

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۲؍ مارچ ۲۰۲۳ء کو برکینافاسو کے ریجن Koupela (کوپیلا) کو اپنا دوسرا ریجنل اجتماع خدام الاحمدیہ Dagamtengaجماعت میں منعقد کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔الحمدللہ علی ذالک

اس اجتماع میں آٹھ مختلف مقامات سے ۲۵؍ خدام، ۴۰؍اطفال اور ۱۵؍انصار نے شرکت کی توفیق پائی۔ دوران اجتماع خدام اور اطفال کے مابین دس علمی اور دس ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔

بعد از نماز ظہروعصر ایک تبلیغی نشست کا اہتمام کیا گیا جو کہ لوکل زبانMoore(مورے)میں ہوئی۔اس نشست کا موضوع ’’خلافت احمدیہ اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ تھا جس کی صدارت Sawadogo Usman صاحب (ریجنل قائد)نے کی جس کے بعد احباب کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ الحمدللہ علی ذالک

دوران اجتماع صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ برکینافاسو کے نمائندہ کے طور پر مکرم Tabsoba Youssouf صاحب (ریجنل قائد مجلس خدام الاحمدیہ واگاڈوگو) کو اجتماع کی صدارت کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔ اختتامی تقریب میںتقسیم انعامات کے بعد ریجنل صدر محترم Kabore Adamaصاحب نے سب شاملین کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں مکرم سید حمادر ضا صاحب ریجنل مشنری نے تما م حاضرین کونصائح کیں اور دعا کے بعد اس ایک روزہ اجتماع کی کارروائی مکمل ہوئی۔الحمدللہ علی ذالک

(رپورٹ: چندربیگولقمان (Tiendrebeogo Luqmane)۔ منتظم اعلیٰ اجتماع )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button