یورپ (رپورٹس)

جلسہ یوم خلافت جماعت احمدیہ لٹویا

(بشارت احمد شاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل لٹویا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ لٹویا کو ۲۷؍ مئی ۲۰۲۳ء کو لٹویا کے دارالحکومت ریگا (Riga) میں واقع مشن ہاؤس میں اپناجلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ خاکسار (مبلغ سلسلہ و صدر جماعت) کی زیرصدارت جلسہ یوم خلافت کا آغاز تلاوت قرآن کریم مع ترجمہ اور نظم مع انگریزی ترجمہ سے ہوا۔ انتصار محمودصاحب نیشنل سیکرٹری وقف نو نے خلافت کی پیشگوئی کے متعلق ایک حدیث مع انگریزی ترجمہ جبکہ جاذب احمد شاہد صاحب نیشنل سیکرٹری تربیت وصدر مجلس خدام الاحمدیہ لٹویا نے’’رسالہ الوصیّت‘‘ سے اقتباس پیش کیا۔

درج ذیل احباب نے مختلف عناوین پر تقاریر کیں:

مزمل احمد خان صاحب جنرل سیکرٹری جماعت لٹویا:یوم خلافت کا پس منظر،شاہ رُخ میرزا قلووف صاحب:خلافت، مرغوب احمد صاحب نیشنل سیکرٹری اشاعت جماعت لٹویا:برکات خلافت اور فضل عمر شاہد صاحب سیکرٹری مال و تحریک جدیدووقف جدیدجماعت لٹویا:خلافت ایک شجر برکات ہے۔ ایک ڈچ نَومسلم دوست گیری (Gary) صاحب نےحضرت چودھری سرمحمد ظفر اللہ خان صاحب کی کتاب

Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen Khalifatul Massih I (ra)

کی روشنی میں حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ کی سیرت طیّبہ بیان کی اور حاضرین جلسہ کو اِس کتاب کے مطالعہ کی تلقین کی۔

جلسہ کے آخر میں خاکسار نے اپنی تقریر میں خلفائے احمدیت کی قبولیت دعا کےبعض ایمان افروز واقعات پیش کیے۔

دعا کے بعد تمام حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ جلسہ کی کل حاضری ۲۱؍ تھی جس میں تین غیر احمدی احباب کے علاوہ گیارہ خدام، دو انصار، چار لجنہ ممبرات اور ایک بچہ شامل تھے۔

(رپورٹ: بشارت احمد شاہد۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button