متفرق شعراء

خلافتِ احمدیہ

خلافت ایک نعمت ہے خلافت ایک برکت ہے

خلافت کی بدولت آج ہم میں ایک وحدت ہے

خدا کا شکر ہے اس نے عطا کی ہے ہمیں نعمت

خلافت کی محبت دی دلوں کو اس کی دی قربت

خدایا جوڑ کر رکھنا ہمیں ہر دم خلافت سے

کبھی پیچھے ہٹیں نہ ہم خلافت کی رفاقت سے

خلافت میں ہماری زندگی ہے دوستو پیارو

خلافت سے ہمیشہ رابطہ رکھو مرے یارو

خلافت کی بدولت برکتیں پائی ہیں مومن نے

خدا کی رحمتوں کی بارشیں دیکھی ہیں مومن نے

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button