یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ نیو مارکیٹ کے تحت RunForNewmarket 2023 کی لانچ کی تقریب

اللہ کے فضل سے، مجلس خدام الاحمدیہ، نیو مارکیٹ باب کے تحت ۲۷؍ مئی ۲۰۲۳ء کو نیو مارکیٹ پبلک لائبریری میں ’’RunForNewmarket 2023 ‘‘ ایونٹ کی لانچ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ اس پروگرام کا مقصدصحت وورزش کو فروغ دینا ، ہمارے مقصد کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور رفاہی اقدامات کے متعلق آگاہی دینا تھا۔

’’RunForNewmarket 2023‘‘ یکم اکتوبر کو ہوگا اور CHATS یعنی (Community and Home Assistance to Seniors) اور York Region Food Network بھی اس ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔ اس سال خیراتی ادارے کے بارہ میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم ملاحظہ کریں:

https://runfornewmarket.ca/

اس پروگرام میں جماعتی عہدیداران کے علاوہ رکن پارلیمنٹ ٹونی وان بینن ، میئر ٹیلر ، نیو مارکیٹ کونسلرز ، CHATS اور یارک ریجن فوڈ نیٹ ورک کے نمائندے، شریک ہوئے۔

(رپورٹ:عارف فہیم خان۔ سیکرٹری اشاعت، نیومارکیٹ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button