اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواست دعا

شہزاد احمد صاحب گرین فورڈ یوکے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے چچا رانا محمود احمد صاحب کا کچھ عرصہ قبل ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ٹانگ میں فریکچرہو گیا تھا۔ ان کے کئی آپریشن ہو چکے ہیں تاہم ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہوئے۔

علاوہ ازیں میری والدہ نعیمہ اختر صاحبہ زوجہ رانا غلام مرتضیٰ صاحب بھی گلے کے کینسر کی وجہ سے دو سال سے فیڈنگ ٹیوب پر ہیں اور نہایت تکلیف میں ہیں۔

احباب سےدعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین

اعلانِ ولادت

وحید احمد طاہر صاحب ( فائنانس مینیجر احمدیہ مسلم کلینک سِنکور منروویا) لائبیریا اعلان کرواتے ہیں کہ ۱۸؍جون ۲۰۲۳ء کو اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے دو بیٹیوں کے بعد پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ الحمد للہ علیٰ ذٰلک

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت بیٹے کا نام ’’ولید احمد‘‘ عطا فرمایا ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچے کو نیک ، صالح اور خادم دین بنائے اور والدین کے لیے قرۃالعین ثابت ہو۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button