امریکہ (رپورٹس)

حلقہ سپرنگ ویلی، برمپٹن کینیڈا میں اجلاس موصیان کا انعقاد

(محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

شعبہ وصایا حلقہ سپرنگ ویلی، برمپٹن ویسٹ کینیڈا کے زیرِ اہتمام مورخہ ۶؍جون ۲۰۲۳ء بروز منگل اجلاس موصیان مسجد مبارک برمپٹن میں زیر صدارت ندیم خان صاحب صدر حلقہ سپرنگ ویلی منعقد ہواجس میں حلقہ کے موصیان و موصیات شامل ہوئیں۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور نظم سے ہوا۔ اجلاس کی پہلی پریزنٹیشن نفیس احمد صاحب سیکرٹری وصایا نے پیش کی جس میں انہوں نے وصیت کی اغراض و مقاصد، اس کی اہمیت اور فضائل پر روشنی ڈالی۔

اجلاس کی دوسری پریزنٹیشن خاکسار (نائب صدر حلقہ سپرنگ ویلی) نے پیش کی جس میں خاکسار نے حاضرین کو ساتھ شامل کرکے ’’نظامِ وصیت کے ہماری زندگیوں پر اثرات‘‘ کا تجزیہ کیا۔ پہلی مشق ’’ہم نے وصیت کیوں کی؟‘‘ کے موضوع پر تھی جس میں سب احباب نے مل کر وصیت کرنے کی وجوہات تلاش کر کے بیان کیں۔

دوسری مشق میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ ’’ہماری زندگیوں میں وہ کون سے امور ہیں جو نظامِ وصیت میں شامل ہونے کی وجہ سے بہتر ہوئے‘‘۔

خاکسار نے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے ارشادات کی روشنی میں استنباط کیا کہ وصیت ایک تحریری معاہدہ ہے جس کی ہر شق پر عمل کرنا ہمارا شرعی فرض ہے۔ اگر ہم کسی بھی معاملہ میں دانستہ سستی کرتے ہیں اور اس کا حق ادا نہیں کرتے تو معاہدہ کی خلاف ورزی کے سزاوار ہوسکتے ہیں۔

دعا اور نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے ساتھ اس اجلاس کا اختتام ہوا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نظامِ وصیت کی تمام شرائط پر پورا اترتے ہوئے اس کا کما حقہ حق ادا کرنے والا بنائے۔ آمین

(رپورٹ: محمدسلطان ظفر۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button