افریقہ (رپورٹس)

گنی بساؤ میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا انعقاد

(زاہد احمد بھٹی۔ مربّی سلسلہ گنی بساؤ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گنی بساؤ کو ملک بھر میں یوم خلافت کے حوالے سے جلسہ جات منعقد کرنے کی توفیق ملی۔۲۷؍ مئی کو دارالحکومت بساؤ میں جلسہ یوم خلافت ہوا۔ اس کے علاوہ مختلف دنوں میں ملک بھر کی تقریباً ہر جماعت میں اس دن کے حوالے سے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔تمام پروگرامز کا آغاز تلاوت قرآن پاک،ترجمہ، قصیدہ اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد برکاتِ خلافت،خلیفہ خدا بناتا ہےاورخلافت کے قیام کی پیشگوئیوں کےعناوین پر تقاریر کی گئیں۔

دوران ماہ جہاں تمام جماعتوں میں خطباتِ جمعہ اور دروس کے موضوعات کا محور خلافت رہا،وہاں ریڈیو پر بھی مختلف پروگرام خلافت کے حوالے سے پیش کیے گئے۔ جس میں ’’خلافت اتحاد کا واحد ذریعہ ہے‘‘ اور برکاتِ خلافت کے موضوع پر خاص طور پر توجہ دلائی گئی۔ حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے سلسلہ کے بابرکت ارشادات ان تمام پروگرامز اور تقاریر کا موضوع رہے۔

خدا تعالیٰ کے فضل سے ملک بھر کی۷۱؍ جماعتوں کو جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی اور ۳۸۶۹؍ سے زائدشاملین مستفید ہوئے۔اس طرح مختلف ریجنز میں خلافت کے حوالے سے آٹھ سے زائد ریڈیو پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جن کے اندازاً سات لاکھ افراد سامعین ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے خاص فضل سے ہمیں برکات خلافت سے بھرپور حصّہ عطافرمائے اور ہم سب کو خلافت احمدیہ کا سلطان نصیر بننے کی توفیق دے۔ آمین

(رپورٹ:۔زاہد احمد بھٹی۔مبلغ سلسلہ گنی بساؤ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button