افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا کے لوئر ریور ریجن کی مجلس انصار اللہ کا ریجنل اجتماع

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سےجماعت احمدیہ گیمبیا کے لوئر ریور ریجن کی مجلس انصار اللہ کو مورخہ ۱۷؍ جون بروز ہفتہ اپنا سالانہ ریجنل اجتماع منعقدکرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

یہ اجتماع صبح دس بجے شروع ہوا۔ ناشتہ کے بعد اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن کریم، عہد اور عربی قصیدہ سے ہوا۔ اس کے بعد درج ذیل عناوین پر تین تقاریر ہوئیں: ’’مجلس انصار اللہ کا تعارف و انصار اللہ کی ذمہ داریاں‘‘ ریجنل صدر انصاراللہ۔ ’’تبلیغ کی اہمیت و طریق‘‘ معلم سیرنگ بلدے صاحب، ’’مالی قربانی کی اہمیت و برکات‘‘ خاکسار(مربی سلسلہ)۔

تقاریر کے بعد سوال و جواب کی ایک مجلس منعقدہوئی جس کے بعد نماز ظہر وعصر ادا کی گئیں۔اجتماع کا دوسرا پروگرام ورزشی کھیلوں پر مشتمل تھا۔ اس میں تقریباً ایک گھنٹہ انصار صف اول و صف دوم کے الگ الگ مقابلے کروائے گئے جو بہت دلچسپ رہے۔اس کے بعد احباب کو کھانا پیش کیا گیا۔

اختتامی اجلاس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔بعدازاں صدر مجلس انصاراللہ قاسم سیسے صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس کے بعد خاکسار نے چند اختتامی کلمات کے بعد دعا کروائی۔

اس موقع پر لوکل جماعت کی لجنہ ممبرات نے بھی دلچسپی سے سارا پروگرام بیٹھ کر دیکھا ۔انصار، خدام، لجنہ ممبرات اور ناصرات کُل ملاکر اجتماع کی حاضری ۱۰۷؍ رہی۔

اس موقع پر اجتماع کے نظم و ضبط، انتظامات کو دیکھ کر اور جماعتی تعلیم کو سن کر ایک عورت کو اپنے بچوں سمیت بیعت کی توفیق بھی ملی۔ الحمدللہ

(رپورٹ: مسعود احمدطاہر۔نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button