یورپ (رپورٹس)

شعبہ تبلیغ کے تحت ہالینڈمیں caravan کے ذریعہ تبلیغ

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ڈچ ڈیسک جماعت احمدیہ ہالینڈ کو شعبہ تبلیغ کے تحت مورخہ ۱۰؍ اور ۱۷؍ جون ۲۰۲۳ء کو ہالینڈ کے شہر Groningenمیں تبلیغ کارواں لگانے کی توفیق ملی۔ اس ڈچ تبلیغ کارواں پراجیکٹ کے صدر عبدالحق کمپئیر صاحب ہیں جوکہ ایک ڈچ نومبائع ہیں۔ اس تبلیغی کارواںکا مقصد ہالینڈ کے عیسائیوں کو حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کی خبر دینا ہے۔ اس پراجیکٹ میں عربی ڈیسک کے ممبران بھی شامل ہیں تاکہ عربی بولنے والوں کو بھی تبلیغ کی جاسکے۔اب تک دس سے زائد شہروں میں اس کارواں کے ذریعہ تبلیغ کے تمام تر مواقع کو استعمال کرتے ہوئےحضرت مسیح موعودؑکی آمد کا پیغام پہنچایا جا چکا ہے۔

اس پروگرام سے دو ہفتہ پہلے اس شہر میں تبلیغ پروگرام کے حوالے سے پینتیس ہزار کے قریب فلائرز تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ مقامی چرچ اور مساجد میں خطوط بھیجے گئے۔ نیز فیس بک کے ذریعہ اس کی تشہیر کی گئی اور دس ہزار کے قریب لوگوں نے اس پروگرام کی آگاہی پائی۔

اس پروگرام کے دوران داعیان الی اللہ کی ٹیم کے پانچ ممبران شامل ہوئے اور انہوں نے مقامی جماعت کے صدر اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر اس کو کامیاب بنایا۔

پچاس کے قریب لوگوں سے اسلام احمدیت کے بارہ میں بات ہوئی۔ اس کے علاوہ تیرہ قرآن کریم اور تیس کے قریب جماعتی کتب تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کے دوران چھ صد سے زائد فلائرز تقسیم کیے گئے ۔گرمی کے باعث ساتھ ساتھ پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کی گئیں۔

لوگوں نے اس پروگرام کو سراہا۔ انہیں جماعتی ویب سائٹ کے بارہ میں بتایا گیا تاکہ وہ مزید اسلام احمدیت کے بارے میں پڑھ سکیں۔

ایک ڈچ خاتون جو کہ چودہ سال پہلے ایک خواب کے ذریعہ مسلمان ہوئیں لیکن اس کے بعد ان کو کافی عرصہ تک ایسے خواب نہ آئے اب تین دن پہلے انہوں نے خواب میں دیکھا کہ وہ کعبہ کا طواف کررہی ہیں لیکن انہوں نے کعبہ کو تھوڑا مختلف پایا۔اس خواب کے تین دن بعد یہ ہمارے تبلیغ کارواں پر آئیں اور ان کو مہدی کے متعلق پیغام پہنچا۔ اللہ کرے کہ یہ خاتون حقیقی اسلام احمدیت کو پہچاننے والی ہوں۔آمین

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تبلیغی سرگرمیوں کے نیک نتا ئج پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button