اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستِ دعا

وقاررؤف ظافر صاحب (مربی سلسلہ) تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد صاحب کو چند روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ اس وقت طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں زیر علاج ہیں۔ ایک سٹینٹ ڈالا جاچکا ہے اور ایک مزید سٹینٹ چند روز بعد متوقع ہے۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کی اللہ تعالیٰ جلد کامل شفا عطا فرمائے۔آمین

اعلاناتِ ولادت

٭…مبین الحق صاحب ہڈرز فیلڈ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کو مورخہ ۲۳؍جون ۲۰۲۳ءکوایک بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ’’یونس حق خان‘‘عطا فرمایا ہے۔ حضرت الف دین صاحب ؓصحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام بچے کے پڑنانا ہیں اور مکرم نصیر الحق صاحب پڑ دادا ہیں۔ یوں یہ بچہ ننھیال اور ددھیال دونوں جانب سے صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد میں سے ہے۔ نومولود وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ نومولود کے دادا مکرم فتح الحق صاحب ہڈرز فیلڈ جماعت کے سابق صدر ہیں۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ خدا تعالیٰ نومولودکو صحت و تندرستی والی دراز عمر عطا فرمائے اور اسے اپنے آبا واجداد کی نیک سیرتی کو اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

٭… امینہ نصیر صاحبہ تحریر کرتی ہیں کہ میرے چھوٹے بیٹے عزیزم شیخ ظافر احمد مربی سلسلہ و بہو عزیزہ سدرا مختار صاحبہ کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۱۹؍ جون ۲۰۲۳ء کو تیسرے بیٹے سے نوازا ہے۔

سیدنا امیر المومنین حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت نومولود کو تحریک وقف نو میں قبول فرماتے ہوئے ’’وقار احمد‘‘ نام عطا فرمایا ہے۔ نومولود مکرم شیخ نصیر احمد صاحب کا پوتا اور مکرم مختار احمد صاحب کا نواسہ ہے۔

نومولود مکرم بشیر احمد چغتائی صاحب مرحوم آف واہ کینٹ اور مکرم شیخ غلام رسول صاحب مرحوم آف راولپنڈی کی نسل سے ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو نیک،صالح اور خادم دین بنائے اور صحت و تندرستی والی دراز عمر عطا کرے۔ آمین

تقریبِ آمین

مبشرہ شکورصاحبہ بنت مکرم عبدالباسط شاہد صاحب تحریر کرتی ہیں کہ مورخہ ۱۸؍جون ۲۰۲۳ءکو ہماری فیملی کو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ ۲۰۱۹ء کے بعد ملاقات کرنے کی سعادت ملی۔

اس موقع پر حضور انور نے ہماری درخواست کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے میری پوتی عزیزہ عائزہ شکوراور پوتے عزیزم رحیم آیان شکور جنہوںنے۲۰۱۹ء میں قرآن کریم ناظرہ کا دَورمکمل کیا تھا، سے قرآن کریم کا کچھ حصہ سن کر ان کی آمین کروائی۔

اس بابرکت ملاقات میں میرے ساتھ بچے کے والدین اور چھوٹا پوتا عزیزم طاہر ذایان شکور (وقف نو) شامل ہوئے۔

اللہ تعالیٰ قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والے دونوں عزیزان کے دل میں قرآن کریم کی محبت ڈالے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

نمایاں کامیابی

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرّب صاحب صدر شعبہ اردو گلبرگہ یونیورسٹی کرناٹک انڈیا و سیکرٹری تعلیم جماعت احمدیہ گلبرگہ تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ۲۰؍جون۲۰۲۳ء کو یونیورسٹی گلبرگہ کا41واں کانووکیشن گلبرگہ یونیورسٹی کےاحاطہ ڈاکٹر بی آر امبیڈ کربھون میں منعقد ہوا جس میں عزیزم شجر احمد ابن مکرم محمد عمرصاحب تماپوری،انڈیا کو ۲۰۲۲ءکےسالانہ امتحان شعبہ قانون میں ایل ایل ایم کی ڈگری امتیازی نشانات سےکامیاب ہونے پر دو(۲) Gold Medal دےکر تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ریاستی گورنر کرناٹک، وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی،ریاستی وزیر برائےاعلیٰ تعلیم کرناٹک،حکومت ہند کے سیکرٹری برائےسائنس و ٹیکنالوجی نےگولڈ میڈل سے نوازا۔ اللہ تعالیٰ اس اعزاز کو جماعت اور عزیزم کے حق میں مبارک فرمائے۔آمین نیز روشن اور بابرکت مستقبل کےلیےاحباب کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button