یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام جلسہ یوم خلافت کا کامیاب انعقاد

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام مورخہ ۱۰؍ جون ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ ٹیلی سنٹرآراؤ شہر میں جلسہ یوم خلافت منعقد کیا گیا۔جلسہ کی کارروائی کا آغاز منیر احمد منور صاحب مبلغ انچارج سوئٹزرلینڈ کی صدارت میں تلاوتِ قرآن کریم، عہد خدام الاحمدیہ اور نظم سے ہوا جس کے بعد اطفال نے ’’خلیفۃ المسیح کے ساتھ ملاقات کی اہمیت و برکات‘‘ کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ اس کے بعد صدر صاحب خدام الاحمدیہ نے یوم خلافت کے حوالہ سے مذاکرہ پیش کیا۔ اس گفتگو میں لندن سے مہمان خصوصی آصف محمود باسط صاحب ڈائریکٹر ایم ٹی اے پروگرامنگ آن لائن شامل ہوئے، جبکہ مقامی مہمان شرکاء میں مکرم ولید طارق تارنتسر صاحب نیشنل امیر سوئٹزرلینڈ، مبلغ انچارج صاحب اور حاضرین جلسہ بھی گفتگو میں شامل ہوئے۔

صدر صاحب خدام الاحمدیہ کے مہمانوں سے کیے گئے سوالات میں خلیفہ خد ابناتا ہےکو کس طرح ثابت کر سکتے ہیں؟خلیفۂ وقت کی محبت آپ کس طرح محسوس کرتے ہیں؟، خلیفۂ وقت سے ذاتی تعلق کس طرح قائم کیا جا سکتا ہے؟ مذاکرہ کا محور رہے۔

مکرم امیر صاحب،مبلغ انچارج صاحب اور لندن سے آن لائن شامل مہمانِ خصوصی نے بڑے پیارے انداز سے خدام اور اطفال کو قرآن کریم، احادیث نبوی ﷺ اور ارشادات حضرت اقدس مسیح موعودؑ وخلفائے احمدیت کی روشنی میں خلافت کی اہمیت اور خلیفۂ وقت کا مقام سمجھایا۔

شام آٹھ بج کر بیس منٹ پر دعا کے ساتھ جلسہ یوم خلافت اپنے اختتام کو پہنچا۔

جلسہ کی کارروائی آن لائن بھی دیکھی گئی۔جلسہ کے اختتام پر عشائیہ کے بعد نماز مغرب و عشاء ادا کی گئیں۔

(رپورٹ: صباح الدین بٹ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button