افریقہ (رپورٹس)

جامعة المبشرین گھانا میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد

مورخہ ۲۹؍ مئی ۲۰۲۳ء بروز سوموار جامعۃ المبشرین گھانامیں جلسہ یومِ خلافت کا انعقاد کیا گیا۔اس جلسہ کے مہمانِ خصوصی مکرم مرزا خلیل احمد بیگ صاحب مربی سلسلہ و وائس پرنسپل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا تھے۔ تلاوت اور نظم کے بعد گھانا کےتین طلبہ نے تقاریر کیں: القدرۃ الثانیة (عربی تقریر) از ایسیاؤ حکیم صاحب، سیرت حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ (اردو تقریر) از ابوبکر مبارک صاحب، سیرت حضرت عمرؓ (انگریزی تقریر) از اوسئی یوسف نورالدین صاحب۔

نظم کے بعد گھانا سے تعلق رکھنے والے مکرم الحسن الحسن احمد صاحب استاذ جامعہ نے خلافت احمدیہ نے دنیا کو کیا دیا؟، کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔

چوئی اور انگریزی زبان میں گروپ نظم کے بعد مکرم وائس پرنسپل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا نے اختتامی تقریر میں خلافت سے ذاتی تعلق استوار کرنے کے متعلق نصائح کیں۔ سیکرٹری مجلس ارشاد ظفر اللہ خان صاحب نے سب کا شکریہ ادا کیا۔مہمانِ خصوصی نے اجتماعی دعا کروائی۔ آخر پر سب کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ MTAکی ٹیم نے پروگرام کی ریکارڈنگ بھی کی۔

(رپورٹ:رضوان کوثر۔ استاد جامعة المبشرین گھانا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button