افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون میں سیکرٹریانِ تحریک جدید و وقف جدید کے ریفریشر کورسز

(سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

طاہرا حمد بھٹی صاحب (ایڈیشنل سیکرٹری تحریک جدید سیرالیون و مبلغ سلسلہ مکینی ریجن) تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے نیشنل شعبہ تحریک جدید، سیرالیون کو مورخہ ۱۰؍جون ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ احمدیہ مسجد مشاکا میں سیکرٹریانِ تحریک جدید و وقف جدید کے ریفریشر کورس کے انعقاد کی توفیق ملی۔

مولانا سعیدالرحمٰن صاحب مبلغ انچارج و نائب امیر اول سیرالیون کی زیرِ صدارت ریفریشر کورس کا آغاز صبح دس بجے تلاوت قرآن کریم اور دعا سے ہوا جس کے بعد آپ نے افتتاحی کلمات میں تحریک جدید کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریک جدید کی برکات بیان کیں۔

بعد ازاں ڈاکٹر شیخو کمارا صاحب نیشنل سیکرٹری تحریک جدید نے شعبہ تحریک جدید کو فعال کرنے کے متعلق توجہ دلائی۔ خاکسار (مبلغ سلسلہ و ایڈیشنل سیکرٹری تحریک جدید) نے سالانہ ورک پلان اور لائحہ عمل پیش کیا جس میں خصوصی طور پر معیاری وعدہ جات لینا اور فہرستیں مرتب کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا اور مطالبات تحریک جدید پڑھ کر سنائے گئے۔ نیز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی سیرالیون جماعت سے توقعات سے متعلق ارشادات بھی پیش کیے۔ اس کے بعد سعیدو کیلفلا نیشنل سیکرٹری وقف جدید اور حمید علی بنگورا صاحب مبلغ سلسلہ نیز ایڈیشنل سیکرٹری وقف جدید نے وقف جدید کا تعارف اور لائحہ عمل پیش کیا۔دیگر نائب امراء نے بھی اپنی مختصر تقاریر میں جماعت کے مالی نظام اور احباب جماعت کی زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ اگر عہدیداران فعال ہوجائیں تو جماعت کے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔

ہر تقریر کے بعد شاملین کو سوالات کا موقع دیا گیا۔ تاکہ عہدیداران زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی جماعتوں اور ریجنز کو فعال کر سکیں۔ مقررین، صدرِ مجلس اور مبلغین کرام نے سوالات کے جواب دیے۔ پروگرام کے آخر پرتمام شرکاسے حضور انور کی خدمت میں دعائیہ خطوط لکھوائے گئے۔ دعا کے بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور شرکاء کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ کل حاضری ۵۵ رہی۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button