بچوں کا الفضل

کیوں؟

پیارے ساتھیو! ہمارے اردگرد بعض ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں قانونِ قدرت کے تحت ایسے ہوتی ہیں جو ہمارے ذہن میں یہ سوال پیدا کرتی ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ہمارے ذہن میں اکثر خیال آتا ہے کہ

ستارے کیوں چمکتے ہیں ؟

بادل کیوں گرجتے ہیں؟

دھند کیوں پھیلتی ہے ؟

سورج رات کو کہاں چلا جاتا ہے؟

اس کالم میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ تو بچوں کا الفضل آپ کے ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات کے جوابات کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ ہمارا آج کا سوال یہ ہے کہ

بال یا ناخن کاٹنے پر درد کیوں نہیں ہوتا ؟

بچو! ہے ناں مزے کا سوال! کیا آپ کو اس کا جواب معلوم ہے؟آیئے اس کیوں کے جواب کو تلاش کرتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہے کہ ہمارے جسم میں بعض سینسر پائے جاتے ہیں۔ جب اعصاب(پٹھوں) کا کوئی تار(سیل) کسی زخم یا چوٹ یاضرب وغیرہ سے متاثر ہوتا ہے تو سینسر کی وجہ سے ہمارے پورے بدن میں موجود جلد میں اعصاب کے تاروں کا جو جال بچھا ہوا ہے وہ متاثر ہو کر متحرک ہو جاتا ہے اوریہ تار دماغ کو پیغام بھیجتے ہیں۔ چنانچہ اس صورت میں ہمیں درد محسوس ہوتا ہے لیکن بال اور ناخن میں مرے ہوئے سیل (dead cell)ہوتے ہیں۔ اس لیے درد بھی نہیں ہوتا کیونکہ درد پیدا کرنے والا نظام متحرک نہیں ہوتا ہے۔ ہاں اگر آپ زیادہ ناخن کاٹ لیں یا کسی کے بال کھینچیں تو پھر درد ہوتا ہے کیونکہ ناخن اور بالوں کی جڑیں اس نظام سے جڑی ہوتی ہیں۔ اس لیے پھر درد محسوس ہوتا ہے۔

تو بچو! اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہوتو الفضل کو بھجوائیے۔ ہم اس کیوں کا آسان جواب دیں گے۔

(مرسلہ خلیق احمد شرجیل۔ جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button