کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام

غرباء اور یتامیٰ اور بیوگان کو تلاش کر کے گوشت پہنچانا چاہیے

ڈاکٹر میر محمد اسمٰعیل صاحبؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صدقہ میں جانور کی قربانی بہت کیا کرتے تھے۔گھر میں کوئی بیمار ہوا یا کوئی مشکل درپیش ہوئی یا خود یا کسی اَور نے کوئی منذر خواب دیکھا تو فوراً بکرے یا مینڈھے کی قربانی کرادیتے تھے۔ زلزلہ کے بعد ایک دفعہ غالباً مفتی محمد صادق صاحب کے لڑکے نے خواب میں دیکھا کہ قربانی کرائی جائے۔ جس پر آپ نے چودہ بکرے قربانی کرا دیے۔ غرضیکہ ہمیشہ آپ کی سنّت یہی رہی ہے اور فرماتے تھے کہ یہی آنحضرتﷺ کی سنّت بھی تھی۔

حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ تحریر کرتے ہیں کہ ایسے صدقہ کے موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ غرباء اور یتامیٰ اور بیوگان کو تلاش کر کے گوشت پہنچانا چاہیے۔ تاکہ ان کی تکلیف کے دور ہونے سے خدا راضی ہو اور فرماتے تھے کہ کچھ گوشت جانوروں کو بھی ڈال دینا چاہیے کہ یہ بھی خدا کی مخلوق ہے۔

(سیرت المہدی روایت نمبر 557)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button