اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

سانحہ ارتحال

محترمہ طیبہ طاہر صاحبہ سویڈن سے لکھتی ہیں کہ میرے بھائی عزیزم مدثر احمدصاحب ابن چودھری خلیل احمد صاحب آف لیہ حال دارالرحمت وسطی ربوہ مورخہ ۲۱؍جون۲۰۲۳ء کو تھوڑی سی علالت کے بعد بعمر ۶۰؍سال بقضائے الہی وفات پا گئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ کی نماز جنازہ اسی روز نماز مغرب کے بعد ’’بیت النصرت‘‘ دارالرحمت وسطی ربوہ میں ناظر اصلاح و ارشاد رشتہ ناطہ نے پڑھائی۔قبرستان عام میں تدفین کے بعد صدر صاحب محلہ دارالرحمت وسطی ربوہ نے دعا کروائی۔غیرمعمولی تعداد نمازِ جنازہ میں شامل ہوئی اور اسی طرح بھاری تعداد میں احباب جماعت نے اور عزیز رشتہ داروں نے قبرستان عام میں اپنی دعائوں سے اسے رخصت کیا۔میرے بھائی کی بچپن سے بخار کی حالت میں نہلا دیے جانے کی وجہ سے ذہنی گروتھ نہ ہو سکی ۔مگر جسمانی لحاظ سے بالکل تنومند اور تمام گھریلو کاموں میں ماں باپ اور بہن بھائیوں کا ہاتھ بٹانے والے تھے ۔ گھر میں آنے والے مہمانوں کی مہمان نوازی میں بھی شامل ہوتے محلہ کی مسجد میں باقاعدہ نمازوں میں شمولیت اور جمعہ کی ڈیوٹیز میں بھی بھرپور شمولیت کرتے تھے ۔

مرحوم مکرم ڈاکٹر مظفر چودھری صاحب (یورولوجسٹ) اور مکرم بشارت نوید صاحب مربی سلسلہ کے بھائی تھے۔

احباب سےدعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، اس کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں صبر کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button