متفرق مضامین

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی جانب سے سکنتھورپ شہر کے دورہ جات

برطانیہ کے شہر سکنتھورپ کی یہ خوش نصیبی ہے کہ امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اب تک سات مرتبہ وہاں تشریف لے جا چکے ہیں۔ ان دورہ جات کی تواریخ ریکارڈ کی غرض سے ذیل میں درج کی جاتی ہیں:

۱۔ یکم و۲؍ اکتوبر ۲۰۰۴ءء: یکم اکتوبر کی رات مسجد دارالبرکات برمنگھم کے افتتاح کے بعد حضورِانور ایّدہ اللہ کی سکنتھورپ محترم ڈاکٹر سید مظفر احمد صاحب کے گھر تشریف آوری ہوئی۔ ۲؍اکتوبر کو حضورِ انو رنے مشن ہاؤس کا دورہ فرمایا، احباب جماعت سے ملاقات کی جس کے بعد بریڈفورڈ کے لیے روانگی ہوئی۔(بحوالہ الفضل انٹرنیشنل۵؍نومبر۲۰۰۴ء)

۲۔۱۲؍ نومبر ۲۰۰۵ء: حضورِانور ہارٹلے پول میں مسجد ناصر کے افتتاح سے اگلے روز ۱۲؍ نومبر کو سکنتھورپ تشریف لائے، ظہر و عصر کی نمازیں محترم ڈاکٹر سید مظفر احمد صاحب کے گھر پڑھائیں اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔

۳۔۲۰۰۷ء میں حضورپُرنور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مع اہل و عیال تین روزہ ذاتی دورے پرسکنتھورپ تشریف لائے۔

۴۔۵؍ نومبر ۲۰۰۸ء: بدھ ۵؍ نومبر کی شام حضورِ انور کی سکنتھورپ محترم ڈاکٹر سید مظفر احمد صاحب کے ہاں آمد ہوئی۔ اگلے روز حضورپُرنور نے یہیں قیام فرمایا اور دفتری مصروفیات جاری رہیں۔ جمعہ ۷؍ نومبر کو حضورِ انور مسجد المہدی بریڈفورڈ کے افتتاح کے لیے روانہ ہوئے۔

۵۔ ۸؍ نومبر ۲۰۰۸ء: ہفتہ ۸؍ نومبر کو حضورپُرنور نے مسجد بیت العافیت شیفیلڈ کا افتتاح فرمایا اور نمازِ مغرب و عشاء کے بعد سکنتھورپ محترم ڈاکٹر سید مظفر احمد صاحب کے گھر رونق افروز ہوئے اور یہاں رات قیام پذیر رہے۔ اگلے روز حضورِ انور نے ممبرانِ جماعت کو یہاں نمازِ فجر پڑھائی اور ناشتے کے بعد یہاں سے روانگی ہوئی۔

۶۔۲۰۰۹ء میں حضورِ انور سکاٹش پارلیمنٹ سے خطاب کے لیے سکاٹ لینڈ تشریف لے جاتے ہوئے مورخہ ۶؍مارچ۲۰۰۹ء کی شام سکنتھورپ رکے اور محترم ڈاکٹر سید مظفر احمد صاحب کے گھر قیام فرمایا۔ اگلے روز سکاٹ لینڈ کے لیے روانگی ہوئی۔

۷۔ ۱۷؍ جون ۲۰۲۳ء: ہفتہ ۱۷؍ جون کے روز حضورِ انور اسلام آباد سے روانہ ہو کر محترم ڈاکٹر سید مظفر احمد صاحب کے گھر تشریف لائے، کچھ دیر قیام فرمایا اور پھر مسجد بیت السلام سکنتھورپ کی افتتاحی ریسپشن میں شمولیت کے لیے مسجد میں تشریف لائے۔ بعد از تقریبِ افتتاح حضورپُرنور اسی روز شام کو اسلام آباد(ٹلفورڈ) روانہ ہو گئے۔

اَللّٰھمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button