افریقہ (رپورٹس)

جلسہ یوم خلافت جامعۃ المبشرین برکینافاسو

(محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینا فاسو)

مورخہ ۳۱؍مئی ۲۰۲۳ء کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جامعۃ المبشرین برکینافاسو کو مجلس ارشاد کے تحت جلسہ یوم خلافت کے انعقاد کی توفیق ملی۔ الحمدللہ! جلسہ کی صدارت مکرم سائینیو منیر صاحب استاد جامعۃ المبشرین برکینافاسونے کی۔

پروگرام کا آغاز ساڑھے نو بجے جامعہ کے ہال میں تلاوت قرآن مجید اور نظم سے ہوا۔ بعدازاں عزیزم شیتو ادیوالی طالب علم سال سوم نے ’’انعام الٰہی خلافت کا قیام‘‘، عزیزم نور الدین طالب علم سال دوم کی تھی نے ’’صداقت خلافت احمدیہ از شہادات متفرق‘‘ پر تقریر کی۔ پھر صدر مجلس مکرم سائینیو منیر صاحب استاد جامعۃ المبشرین برکینافاسو نے ’’برکات خلافت‘‘ پر گزارشات پیش کیں۔ تقریب کے آخر پر مکرم اکبر احمد طاہر صاحب استاد جامعۃ المبشرین برکینافاسو نے سب حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور یوں دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button