یورپ (رپورٹس)

تبلیغی سٹال مجلس انصار الله فن لینڈ

(فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فن لینڈ)

بفضل اللہ تعالیٰ مجلس انصار الله فن لینڈ کو ۲۴؍جون۲۰۲۳ء کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کے سنٹر میں تبلیغی سٹال لگانے کی توفیق ملی جس میں فن لینڈ کے ایک ریجن کے انصار نے بڑے جوش وجذبہ سے حصہ لیااور بروشر تقسیم کیے۔

بہت سے افراد نے حضرت مسیح مو عودؑ کی تصویر کا بینر جس پر فنش اور انگریزی زبان میں “مسیح آگیا ہے” لکھا ہوا تھا کی تصاویر لیں۔ان میں سے کئی لوگوں سے تبلیغی گفتگو بھی ہوئی۔سٹال پر آنے والوں کو کافی (coffee)پیش کی گئی اور ساتھ ساتھ ان سے تبلیغی گفتگو ہوئی اور حضرت مسیح مو عود علیہ السلام کی کتاب اسلامی اصول کی فلاسفی دی گئی اور جماعت کا تعارف کروایا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام بہت کامیاب رہا جس کے ذریعہ سے اسلام احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام فن لینڈ کے عوام تک پہنچانے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ

دعاہے کہ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے بہت اچھے اور بابرکت نتائج نکالے اور مجلس انصار الله کو اسلام احمدیت اور حضرت اقدس مسیح موعود و مہدیٔ معہود علیہ الصلوٰۃ و السلام کا پیغام کما حقہ لوگوں تک پہنچانے کی توفیق نصیب ہو۔ آمین

(رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button