ایڈیٹر کے نام خطوط

حضرت مسیح موعودؑ کی الیس اللہ والی انگوٹھی

ڈاکٹر حامد اللہ خان صاحب یوکے سے تحریر کرتے ہیں:

الفضل انٹرنیشنل کے سالانہ نمبر میں ایک دلچسپ مضمون حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی انگوٹھیوں کے بارے میں دیکھا۔ جزاک اللہ،اس میں بہت ضروری information مہیا کی گئی ہیں۔

میں ایک واقعہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ایک دفعہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ اغلباً ۱۹۸۸ء میں ہمارے گھر Batley Yorkshire میں تشریف لائے تھے۔

ظہر کی نماز ہمارے گھر پر با جماعت ہوئی، ا س میں میرے والد عبدالسلام خان صاحب آف پشاور بھی شامل تھے جو ان دنوں میرے پاس آئےہوئےتھے۔

نماز کے بعد میرے والد صاحب نے جو کہ حضورؒ کے سامنے والی کرسی پر بیٹھے تھےدوران گفتگو حضور سے درخواست کی کہ کیا وہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی “ الیس اللّٰہ بکاف عبدہ” والی انگوٹھی دیکھ سکتے ہیں؟

حضورؒ نے ازراہِ شفقت فرمایا کہ ضرور۔ اور پھر اپنے ہاتھ سے انگوٹھی اتار کر کچھ دیر کے لیے والد صاحب کو عنایت فرما دی۔ والد صاحب نے تقریباً پانچ منٹ تک اسے اپنے ہاتھ پر پہنی ہوئی الیس اللّٰہ والی انگوٹھی کے ساتھ حضرت مسیح موعودؑ کی الیس اللّٰہ والی انگوٹھی کو پہنے رکھا اور پھر اسے واپس کردیا۔یہ واقعہ مجھے مذکورہ مضمون پڑھ کر یاد آیا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button