ایشیا (رپورٹس)

چک نمبر ۱۶۸۔ مراد ضلع بہاولنگر (پاکستان) میں احمدیہ مسجد کے مناروں کو شہید کردیا گیا

مذہبی انتہا پسندوں نے رات کے اندھیرے میں غیر قانونی طور پر مسجد میں داخل ہوکر جماعت احمدیہ چک نمبر ۱۶۸۔ مراد ضلع بہاولنگر پنجاب پاکستان کی مسجد کے مناروں کو شہید کردیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

پاکستان میں احمدیوں کی مذہبی مخالفت میں دن بدن تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

مورخہ ۶ اور ۷؍ اگست ۲۰۲۳ء کی درمیانی شب کو جماعت احمد یہ چک نمبر ۱۶۸۔ مراد ضلع بہاولنگر کی مسجد میں انتہا پسند غیر قانونی طور پر داخل ہوئے اور مسجد کے مناروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ان کو شہید کردیا۔

کچھ عرصہ سے جماعت احمدیہ، پاکستان میں خاص طور پر صوبہ پنجا ب میں شدید مذہبی مخالفت کا سامنا کررہی ہے۔ ان ظالمانہ کارروائیوں میں احمدیہ مساجد کے مناروں وغیرہ کی بےحرمتی اور ان کو منہدم کرکے شہید کرنا شامل ہے۔ ایسے مذموم کام شدت پسندملاؤں کا معمول بنتا جارہا ہے۔ حکام بالا ان کے سدِباب کے لیے خاطرخواہ اقدامات کرنے میں ناکام ہیں جبکہ بعض حکومتی ادارے اور پولیس انتظامیہ جماعت احمدیہ کی مخالفت میں ایک گروپ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب مخالفین کو ہدایت دے اور آسمان سے ایسے سامان پیدا فرمائے کہ وہ امامِ وقت کو پہچانیں، خلافت کی ڈھال کے نیچے آجائیں اور ان ظالمانہ کارروائیوں اور مخالفت سے باز آجائیں۔ آمین

(رپورٹ: ابو سدید)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button