افریقہ (رپورٹس)

لجنہ اماءاللہ کی صد سالہ تقریب تشکر اور تقسیم انعامات لجنہ اماءاللہ جامعة المشرین گھانا

اللہ تعالیٰ کےفضل سے مورخہ ۱۸؍ جون ۲۰۲۳ء بروز اتوار لجنہ اماء الله جامعۃ المبشرین کو لجنہ اماءاللہ کی سوسالہ تقریب اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد لله

تقریب میں مکرمہ حاجیہ انیسہ نصیر الدین صاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ گھانا، محترمہ اُم الخیر صاحبہ اہلیہ امیر و مشنری انچارج گھانا، محترمہ امۃ القدوس چیمہ صاحبہ اعزازی انچارج بیگمات مرکزی مشنریز،نیشنل عاملہ ممبرز، زونل لجنہ صدر صاحبہ و عاملہ ممبر ز اور دیگر مرکزی مشنریز کی فیملیز کو مدعو کیا گیا تھا۔ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ گھانا اور اہلیہ امیر و مشنری انچارج گھانا نے جامعةالمبشرین میں ایک آرائشی پودا لگایا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم سے ہوا۔

محترمہ عطیۃ الہادی صاحبہ نے صدر مجلس محترمہ صدرصاحبہ لجنہ اماء اللہ گھانا کا ایک مفصل تعارف دیا۔ اس پرصدر صاحبہ نے شکریہ ادا کیا اور افتتاحی دعا کروائی۔ اس تقریب میں مدعو کیے گئے دیگر معزز مہمانوں کا تعارف خاکسار نے کروایا۔ اس کے بعد جامعة المبشرین کی تمام ناصرات نے ایک نظم پڑھی جو مختلف زبانوں، عربی، فانٹی، انگریزی اور اردو میں تھی۔ تمام حاضرین اور بالخصوص صدر صاحبہ نے بہت سراہا۔ بعد ازاں محترمہ لبنیٰ ظفر صاحبہ نے لجنہ اماء الله کا قیام اور اس کا اسلام احمدیت کی ترقی میں کردار پر تقریر کی۔ محترمہ حافظہ ماریہ ظفر صاحبہ نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور ان سرگرمیوں کی ویڈیو رپورٹ بھی تمام حاضرین کو دکھائی گئی۔ اردو نظم کے بعد صدر لجنہ اماء اللہ گھانا اور اہلیہ امیر صاحب گھانا نے تمام لجنہ، ناصرات اور چھوٹی بچیوں میں انعامات تقسیم کیے جنہوں نے نمایاں پوزشن حاصل کی نیز حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی دیئے گئے۔گیارہ لجنہ ممبرات، آٹھ ناصرات میں اسناد تقسیم کی گئیں اور چھ بچیوں کو انعامات دیئے گئے۔ بارہ نیشنل عاملہ ممبرز کو بھی سوسالہ تقریب میں شرکت کے حوالے سے تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔صدر لجنہ اماء اللہ گھانا، اہلیہ امیر صاحب گھانا اور اعزازی ممبر انچارج بیگمات مرکزی مشنریز کو بھی تحفے پیش کئے گئے۔

عربی قصیدہ کے بعد نیشنل جنرل سیکرٹری، سیکرٹری خدمت خلق، اہلیہ امیر صاحب نے تقریب کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کیے۔ محترمہ روبینہ فہیم صاحبہ نے اس کے بعد ووٹ آف تھینکس(vote of thanks) پیش کیا۔اس کے بعد صدر لجنہ اماءاللہ گھانا، اہلیہ امیر صاحب گھانا نے لجنہ کے سو سال پورے ہونے پر کیک کاٹا اور جامعة المبشرین کی لجنہ وناصرات کی تیار کردہ نمائش کا افتتاح سرخ فیتہ کاٹ کر کیا۔

لجنہ ممبر زکے خود تیار کیے گئے فوڈ سٹالز کا بھی وزٹ کیا۔ لجنہ کی تیار کردہ چیزوں کو بہت سراہا گیا اور تمام مدعو کیےگئےمہمانوں کو فوڈ سٹال بہت پسند آئے اور چند منٹوں میں فوڈ سٹالز سے تمام اشیائے خوردنی ختم ہو گئیں۔الحمدللہ۔

صد ر صاحبہ نے نمائش اور فوڈ سٹال کے معائنہ کے بعد اپنی اختتامی تقریر میں تمام ممبرات کے کام کو بہت سراہا، صدر صاحبہ نے سارے پروگرام کو بہت تفصیل سے بیان کیا۔ ممبرات کی تلاوت، نظموں کی تعریف کی۔ لجنہ کی طرف سے کیے گئے جماعتی کاموں کو سراہا۔ آپ نے تمام ممبرات کو لجنہ گھاناکے نیشل اجتماع میں شرکت کی تلقین کی اور تمام ممبرات کو کہا کہ لجنہ اماءاللہ کے سو سال پورے ہونے پر لجنہ نے جو کپڑا پرنٹ کروایا ہے، اس کو خرید کر سلوائیں اور وہ کپڑے پہن کر اجتماع میں شامل ہوں۔ اس کے بعد اہلیہ امیر صاحب گھانا نے اختتامی دعا کروائی۔ آخر میں مہمانوں کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ کُل تعداد ۸۵؍ رہی جس میں لجنہ، ناصرات اور بچے شامل ہیں۔

(رپورٹ: شازیہ قدسیہ جنرل سیکرٹری لجنہ اماء اللہ جامعة المبشرین گھانا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button