یورپ (رپورٹس)

زیورخ شہر کے مرکزی فیسٹیول میں مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کا وقارِ عمل

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کو مورخہ ۸؍جولائی کو چار سال بعد منعقد ہونے والے زیورخ شہر کے مرکزی فیسٹیول میں وقارِ عمل کرنے کی توفیق ملی۔

ماہ مئی میں شہرکی انتظامیہ کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ انہیں اس فیسٹیول میں شہریوں کی مدد درکار ہو گی۔ چنانچہ خدمت کا میدان خالی پاتے ہوئے مجلس خدام الاحمدیہ سامنے آئی اور زیورخ شہر کی انتظامیہ کو اپنی خدمات پیش کیں۔ یاد رہے کہ زیورخ شہر میں ۱۹۶۳ءسے جماعت احمدیہ کا مرکز قائم ہے اور جماعت کے شہری انتظامیہ سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

مورخہ ۸؍جولائی ۲۰۲۳ءکو خدام وانصار مسجد محمود میں جمع ہوئے اورنمازِعصرادا کی۔ اس کے بعد انہیں ریفریشمنٹ پیش کی گئی اور مکرم ملک شاہد اقبال صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ اور مکرم فہیم احمد خاں صاحب مربی سلسلہ نے ضروری امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حلقہ بندی اورگروپس کی تشکیل سمجھائی۔ شام سات بجے احباب مسجد سے روانہ ہوئے اور آٹھ بجے اپنی متعلقہ جگہ پر بلدیہ کے نمائندگان کی نگرانی میں اپنا کام شروع کیا۔ کل ۲۱؍احباب اگلے پانچ گھنٹوں تک شہر کے مختلف علاقوں میں ان تھک محنت کے ساتھ صفائی کا کام کرتے رہے۔ اس دوران فیسٹیول میں آتش بازی، ڈرون شواورتفریحی میلے سمیت کئی قسم کی سرگرمیاں جاری رہیں۔

رات ایک بجے تک وقارِعمل جاری رہا،جس کے بعد احباب پھر مسجد محمود میں اکٹھے ہوئے اور نمازیں ادا کیں۔یہ پروگرام خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب رہا اور مجلس خدام الاحمدیہ کو اپنی خدمات پیش کرنے کا موقع ملا۔ اوراس پرشہرکی انتظامیہ نے شکریہ ادا کیا۔خدا تعالیٰ تمام شاملین کو اجر دے اوراسلام احمدیت کا پیغام پھیلانے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔آمین

(رپورٹ: صبا ح الدین بٹ۔نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button