یورپ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ زون فالز (Pfalz) جرمنی کا ایک روزہ تربیتی و ورزشی پروگرام

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ جرمنی اپنے انصار کی علمی اور جسمانی قوتوں کو صیقل کرنے کے لیےتربیتی اورورزشی پروگرام مرتب کرتی رہتی ہے۔ مورخہ ۲۳؍جولائی ۲۰۲۳ء بروز اتوار مجلس انصاراللہ زون فالز کا ایک روزہ تربیتی و ورزشی پروگرام منعقد ہوا۔یہ پروگرام Bad Dürkheim کے ایک ہال میں طے شدہ وقت پر گیارہ بجے خاکسار کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت، عہد،حدیث کے بعد خاکسار نے دعا کے موضوع پر گزارشات پیش کیں۔اس کے بعد اسی موضوع پر ڈسکشن و سوال وجواب ہوئے۔تربیتی سیشن کے بعد کرکٹ کا میدان سجایا گیا،جس میں انصاراللہ کے ممبران نے شوق سے حصّہ لیا۔اسی طرح دیکھنے والوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلنے والوں کو دل کھول کر داد د ی۔بھوک لگنے پر گرم گرم کھانے اور چائےسے شاملین لطف اندوزہوئے۔ نمازِ ظہروعصر کی ادا ئیگی کے بعد احباب رخصت ہوئے۔

(رپورٹ: جاویداقبال ناصر۔ جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button