متفرق

ربوہ کا موسم (۱۱ تا ۱۷؍ اگست ۲۰۲۳ء)

یہ ہفتہ بھی اگست کی روایتی گرمی اور حبس پر مشتمل تھا۔ ۱۱تاریخ جمعۃ المبارک کے دن مطلع صاف تھا۔ سورج خوب چمک رہا تھا۔ ایک خادم نے موسم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج تو بڑی زبردست دھوپ ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو سخت گرمی رہی۔ سوموار کو دوپہر سے خوشگوار ہوا چلنا شروع ہوگئی، شام تک اس میں اللہ تعالیٰ نے ٹھنڈ ک کردی۔ رات ٹھنڈی تھی۔ کھلے آسمان تلے رات گزارنے والوں کے لیےمفت میں ائر کنڈیشنڈ ماحول بن گیا۔ منگل کی صبح کے وقت گزشتہ رات کی ٹھنڈک کا اثر تھا، چلنے والی ٹھنڈی ہوا دوپہر کو کچھ کم ہوگئی ، شام اور رات کو حبس بڑھ گیا۔ بدھ کو گرمی رہی، وقفہ وقفہ سے ہلکی ہوا چلتی رہی، باقی وقت میں حبس نے ڈیرے جمائے رکھے۔ آج جمعرات کو گزشتہ دن سے درجہ حرارت ۲ ڈگری زیادہ تھا،یعنی آج کا دن اس ہفتہ کا گرم ترین دن تھا درجہ حرارت ۴۰ ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button