متفرق

ربوہ کا موسم (۱۸تا ۲۴؍ اگست ۲۰۲۳ء)

اس ہفتہ میں بھی خوب گرمی پڑی ۔ ۱۸؍ اگست بروز جمعة المبارک گرم دن تھا۔ مطلع صاف تھا۔دھوپ اور حبس کی وجہ سے گرمی نے خوب زور مارا۔ ہفتہ کو لاہور میں بارش ہونے کی وجہ سے اس کا اثر ربوہ میں بھی محسوس ہوا۔ شام اور رات کو ہلکی ہوا سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اتوار کو بھی گرمی تھی۔ ہلکی ہوا چلتی رہی۔ ٹمپریچر چالیس درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ سوموار کو سورج گرمی برساتا رہا۔ اکتالیس ٹمپریچر تھا۔ منگل کو اس ہفتہ کی سب سے زیادہ گرمی تھی۔ بیالیس ٹمپریچر تھا۔ بدھ کو دوپہر کے وقت ٹھنڈی ہوا چلنا شروع ہو گئی جو رات گئے تک چلتی رہی۔جمعرات کو بھی گرمی ہے تاہم ہلکی ہوا سے موسم معتدل ہوگیا ہے۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button