متفرق

انہیں ان کے ربّ کی طرف سے رعب عطا کیا جاتا ہے

امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

ان کی ایک علامت یہ ہے کہ انہیں ان کے ربّ کی طرف سے رعب عطا کیا جاتا ہے پس دشمن ان کا مقابلہ کرنے سے بھاگتے ہیں اور چھپتے پھرتے ہیںاور ان کی ملاقات کے وقت اپنے آپ کو اجنبی بنا لیتے ہیں اور بھاگ کھڑے ہوتے ہیں وہ اس طرح چھپتے ہیں جس طرح وہ شخص چھپتا ہے جس کی ناک کسی جرم کی وجہ سے کاٹ دی گئی ہو اور وہ شرمندگی چھپانے کے لئے لوگوں سے ملنے سے گریز کرے۔ یہ وہ رعب ہے جو اللہ کی طرف سے ان لوگوں کو ملتا ہے جو اسی کے ہو جاتے ہیں۔

(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۶۳-۶۴)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button