متفرق

ربوہ کا موسم (۲۵-۳۱؍ اگست ۲۰۲۳ء)

۲۵؍ اگست جمعہ کے دن دوپہر تک خوب گرمی تھی ۔ سہ پہر کے وقت خوشگوار ہوا چلنا شروع ہو گئی اور موسم اچھا ہو گیا ۔ شام کے وقت ربوہ کی سرزمین پر ایک ماہ بعد موسلادھار بارش سے ہرطرف جل تھل ایک ہوگیااورمسلسل تین چار گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش سے اہل ربوہ کےچہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بچہ بوڑھا جوان اور خواتین الغرض ہر کوئی یہاں تک کہ پتا پتا بوٹا بوٹا بھی خوشی سے لہلہا اُٹھا۔اگر بات کی جائے ہفتہ کے دن کی تو موسم بہت خوشگوار رہا ہلکی ہلکی ہوا سارا دن چلتی رہی آسمان پر بادل گاہے بگاہے گشت کرتے نظر آئے ۔ اتوار کو سورج اپنی پوری آب و تاب سے سارا دن چمکتا رہا ۔ اور موسم خشک اور گذشتہ دو دن کی نسبت گرم رہا ۔سوموار کی صبح خوشگوار ٹھنڈ ی ہوا چلتی رہی۔ پھر آہستہ آہستہ دھوپ کی وجہ سے گرم ہوگئی۔ منگل کی علی الصبح ربوہ کے غربی طرف کے نواحی علاقوں ڈاور ، اور ترکھان والا کی طرف موسلا دھار بارش ہوئی۔ محلہ طاہر آباد میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہی ہوئی، اس کے بعد کے محلہ جات خشک رہےتاہم اس بارش کا اثر دوپہر تک شہر کی آب و ہوا پر رہااور خوشگوار ہوا کی وجہ سے موسم ٹھیک تھا،ٹمپریچر ۳۳ درجہ سینٹی گریڈ رہا۔ بدھ اور جمعرات کے دن گرم تھے ٹمپریچر اسی حساب سے ۴۰ درجہ کو چھو رہا تھا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button