متفرق شعراء

یہ آنکھیں شاد ہوئیں دل بھی ہو گیا مسرور

(پیارے حضور سے ۷؍ اگست ۲۰۲۳ء کو ملاقات کے بعد دلی جذبات کو چند اشعار میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔)

خدا کا شکر لکھوں اور بیان کیا لکھوں

محبتوں کی حسیں داستان کیا لکھوں

وہ لفظ لاوٴں کہاں سے کہ جو عیاں کر دے

دل و نظر کے جو ہوں ترجمان کیا لکھوں

میں چشم نم سے کروں ابتدا تو دید کے بعد

تھا چشم سیلِ رواں، درمیان کیا لکھوں

قمر کہوں یا کہوں کوئی مہ لقا جاناں

یا جیسے ہو وہ کوئی گلستان کیا لکھوں

تھا شفقتوں سے بھرا لہجہ اور وہ نظرِ کرم

کہ جیسے دھوپ میں ہو سائبان کیا لکھوں

میں بھر کے نکلی دعاؤں سے جھولیاں اپنی

کہ جیسے پا ہی لئے دو جہان کیا لکھوں

یہ آنکھیں شاد ہوئیں دل بھی ہو گیا مسرور

میں اس سے زیادہ مرے مہربان کیا لکھوں

(منصورہ فضل منؔ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button