یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ماسکو، روس کے جلسہ سیرۃ النبیﷺ کا کامیاب انعقاد

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۰؍ اگست ۲۰۲۳ء بروز اتوار جماعت احمدیہ ماسکو کو شہر کے مضافات میں جلسہ سیرۃالنبیﷺ اورپکنک منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسہ سے قبل حضورانورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی خدمت اقدس میں دعائیہ خط لکھاگیااورصدقہ دیاگیا۔

تمام احباب مقررہ وقت پرجلسہ کی جگہ پہنچے اورجلسہ کی کارروائی کاآغازہوا۔دوافرادِ جماعت جلسہ میں شرکت کے لیے تقریباً۴۰۰؍ کلومیٹرکاسفرکرکے آئے۔الحمدللہ

جلسہ کا آغاز رستم حمادوالئیوصاحب صدر جماعت ماسکو کی زیرِصدارت تلاوت قرآن کریم، اس کا رشین ترجمہ، حدیث اور نظم سے ہوا۔

اس کے بعدخاکسار نے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے اقتباسات شانِ سیدالانبیاءﷺ میں رشین زبان میں پیش کیے۔ جلسہ کے آخرمیں صدرصاحب نے ’’نبی اکرم ﷺکے اخلاقِ فاضلہ ہمارے لیے مشعل راہ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی اوردعاکروائی۔

اس کے بعد احباب کے مابین والی بال کادوستانہ میچ کروایا گیا۔ ظہرانہ کے بعدنمازظہروعصرجمع کرکے اداکی گئیں۔ اس پُر فضاعلاقے کی تھوڑی سیر کے بعد احباب واپس گھروں کوروانہ ہوگئے۔

جلسہ کے روز محکمہ موسمیات کی طرف سے سارادن بارش کی پیشگوئی تھی۔ محض خداکے فضل سے گو سارا وقت بادل چھائے رہے مگراس علاقہ میں بارش نہ ہوئی اورجب وہاں سے ساراپروگرام مکمل کرکے نکل رہے تھے اس وقت ہلکی ہلکی بارش ہوئی۔ اس چیزکاتمام احباب نے باربارذکربھی کیاکہ یہ محض خداتعالیٰ کےفضل اورجلسہ سیرۃ النبیﷺ کی برکت ہی سے ہے۔الحمدللہ علیٰ ذلک

(رپورٹ: جمیل احمد۔ مبلغ انچارج رشیا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button