مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۰۴ تا ۱۰؍ستمبر ۲۰۲۳ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديہ قارئين ہے:

٭…۴؍ستمبر بروز سوموار: آج دن بھر مسجد بیت السبوح، فرینکفرٹ میں جلسہ سالانہ جرمنی پر آنے والے درج ذیل ممالک کے وفود کو حضور انور کے ساتھ گروپس کی صورت میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا: قرغیزستان، قازقستان، البانیا، کوسوو، بوسنیا، مقدونیا، کروشیا، سربیا، آذربایجان، ترکی، ہنگری، رومانیہ، چیک ریپبلک ،سلوواکیہ، بلغاریہ، برکینافاسو، سینیگال، بینن، جارجیا، پولینڈ، یوگنڈا، گیمبیا، الجیریا، بنگلہ دیش، فلسطین، لیٹویا، سورینام اور لیتھوینیا۔

٭…۵؍ستمبر بروز منگل: حضور انور نے آج بیت السبوح فرینکفرٹ سے ۲۲۳ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع جرمنی کے شہر Waiblingen میں تعمیر ہونے والی ’مسجد ناصر‘ کا افتتاح فرمایا اور اس حوالے سے علاقے کے معزّزین کے ساتھ منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کو رونق بخشی اور خطاب فرمایا۔

٭…۶؍ستمبر بروز بدھ: حضور انور نے آج صبح گیارہ بجے سے نماز ظہر و عصر تک اور اسی طرح شام چھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک فیملی ملاقاتیں فرمائیں۔

٭…۷؍ستمبر بروز جمعرات: حضور انور نے آج شام چھ بجے بیت السبوح میں منعقدہ ماسٹر عبدالقدوس شہید صاحب کی صاحب زادی عزیزہ عطیۃ القدوس کی تقریب رخصتی کو رونق بخشی اور عزیزہ کو دعاؤں کے ساتھ رخصت فرمایا۔ عزیزہ کی شادی مکرم حماد احمد صاحب ابن مکرم نذیر احمد صاحب (جماعت Kaiserslautern، جرمنی) کے ساتھ طے پائی ہے۔

٭… حضور انور نے آج شام کو فیملی ملاقاتیں فرمائیں۔

٭…۸؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد بیت السبوح فرینکفرٹ، جرمنی ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۱؍ستمبر ۲۰۲۳ء)

٭… حضور انور نے آج شام کو فیملی ملاقاتیں فرمائیں۔

٭…۹؍ستمبر بروز ہفتہ: حضور انور نے آج صبح گیارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک فیملی ملاقاتیں فرمائیں۔

٭… حضور انور نے شام کو جرمنی کے شہر فرنکن تھال میں تعمیر ہونے والی ’مسجد نور‘ کا افتتاح فرمایا اور اس حوالے سے علاقے کے معزّزین کے ساتھ منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کو رونق بخشی اور خطاب فرمایا۔

٭…۱۰؍ستمبر بروز اتوار: حضور انور نے آج صبح سے نماز ظہر و عصر تک اور اسی طرح شام چھ بجے سے سوا آٹھ بجے تک فیملی ملاقاتیں فرمائیں۔

٭…آج شام نماز مغرب و عشاء سے قبل حضور انور نے ۱۸؍نکاحون کا اعلان فرمایا۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button