متفرق شعراء

ہم اعزاز پائیں گے

خدا کی حمد کے اُس کی ثنا کے گیت گائیں گے

عدو رُسوا رہے گا اور ہم اعزاز پائیں گے

یقیناً آتے ہیں غالب خدا اور انبیاء آخر

بھری دنیا کو پھر اسلام کا چہرہ دکھائیں گے

نمونہ ہے ہمارے سامنے بدری صحابہؓ کا

مجاہد ہیں خوشی سے جان کی بازی لگائیں گے

رسول اللہؐ کا پیغام دیں گے ساری دنیا میں

نئے انداز سے ارض و سما کو پھر سجائیں گے

خلافت کی قیادت میں ہمیشہ کامرانی ہے

لوائے احمدیت آسمانوں پر اُڑائیں گے

ہمیں تو سب جہاں کو دین کی تبلیغ کرنی ہے

بلند آواز سے آیات قرآنی سنائیں گے

وہ خود سامان کرتا ہے ہماری رستگاری کا

اسی کے آستانے پر ہم اپنا سر جھکائیں گے

تعصّب اور جہالت میں پھنسی گمراہ دنیا کو

خدائے قادر و قیّوم کا چہرہ دکھائیں گے

جو حق پہچان لیتے ہیں وہ باطل سے نہیں ڈرتے

مسیحاؑ سے کیا ہے عہد بیعت جو نبھائیں گے

(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button