مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۱۱ تا ۱۷؍ستمبر ۲۰۲۳ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۱۱؍ستمبر بروز سوموار: حضور انور نے آج صبح گیارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک فیملی ملاقاتیں فرمائیں۔

٭… حضور انور نے شام کو جرمنی کے شہر Pfungstadt میں تعمیر ہونے والی ’مسجد بیت الخبیر‘ کا افتتاح فرمایا اور اس حوالے سے علاقے کے معزّزین کے ساتھ منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کو رونق بخشی اور خطاب فرمایا۔

٭…۱۲؍ستمبر بروز منگل: حضور انور آج صبح پونے گیارہ بجے کے قریب جرمنی کے انتہائی کامیاب اور بابرکت دورہ کے بعد بیت السبوح، فرینکفرٹ سے واپس یوکے کے لیے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر سینکڑوں فدائیان اپنے آقا کو الوداع کرنے کے لیے موجود تھے۔ روانگی سے قبل حضور انور نے شعبہ ضیافت کی طرف سے تیار کردہ ’موبائل لنگر خانہ‘ کا افتتاح فرمایا اور دعا کروائی۔

حضورِ انور جرمنی سے روانہ ہو کر برسلز بیلجیم کے مشن ہاؤس میں قریباً ساڑھے تین بجے کے قریب رونق افروز ہوئے جہاں ایک ہزار کے قریب احمدی احباب اپنے امام کے منتظر تھے۔ حضور انور نے نماز ظہر و عصر یہاں جمع کرکے پڑھائیں۔ کچھ دیر قیام کرنے کے بعد قافلہ پانچ بجے کے قریب یوکے کے لیے روانہ ہو ا۔

آج شام نو بجکر بیس منٹ پر حضور انور اسلام آباد (ٹلفورڈ) رونق افروز ہوئے۔ اس موقع پر سینکڑوں احباب و خواتین نے حضور انور کا والہانہ استقبال کیا۔ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ۲۷؍اگست کی صبح اس دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

٭…۱۵؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۸؍ستمبر ۲۰۲۳ء)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button