متفرق شعراء

خلافت پر ہماری جان واری

خلافت پر ہماری جان واری

یہ نعمت خود خدا نے ہے اُتاری

چمن میں ہر طرف چھائی خزاں تھی

کرم سے چل پڑی بادِ بہاری

یہ تحفہ مہدئ موعودؑ لایا

ہے لازم ہم کریں طاعت گزاری

پھلے پھولے محبت کی یہ کھیتی

کریں سب مل کے اس کی آبیاری

ہر اِک شر سے خدا محفوظ رکھے

خلافت کا رہے فیضان جاری

کیا ہے عہد جو ہم نے خدا سے

کریں تا عمر اس کی پاسداری

ہمیں عزت ملی اس سے جہاں میں

وگرنہ ہے زمانے بھر میں خواری

کڑی اِس دھوپ میں سایہ گھنا ہے

دعاؤں سے کریں ہم آبیاری

کریں ہم نازؔ اپنی جاں نچھاور

کہ اُس نے ہم پہ یہ نعمت اُتاری

(طاہرہ زرتشت نازؔ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button