یورپ (رپورٹس)

سورۃ الفاتحہ کےخزانے کے موضوع پر کوسوو میں ایک فیملی پروگرام

(جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کوسوو)

مورخہ ۲۰؍ جولائی ۲۰۲۳ء کو جماعت احمدیہ کوسوو کے مرکز پریشتینا میں سورۃ الفاتحہ کے حوالہ سے ایک فیملی پروگرام منعقد ہوا۔ مکرم مبارک احمد تنویر صاحب مربی سلسلہ کی زیر صدارت تقریب کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہوا۔ سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے ساتھ اس کا البانین ترجمہ، مکرم پیجا سٹی البان ذکیراج کے مقامی معلم صاحب نے پیش کیا۔ صدر صاحب مجلس نے سورۃ الفاتحہ پر ایک لیکچر دیا۔ سورۃ الفاتحہ کی تمام سات آیات پر حضرت مسیح موعود ؑ کی تفسیر کے مطابق تجزیہ اور مذہبی تعلیمات پیش کیں۔ مربی صاحب نے اپنی تقریر کے دوران سامعین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔

پروگرام کے بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور اس کے فوراً بعد مجلس سوال وجواب ہوئی نیز تمام شرکاء کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شاملین کو امام صاحب کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے مختلف پہلوؤں، قرآن کریم کی تفسیر، اور عقائد کے حوالہ سے بات چیت کرنے کا موقع ملا ۔ اس تقریب میں کل ۳۳؍ افراد نے شرکت کی جن میں اطفال، خدام اور لجنہ بھی شامل تھیں۔ بعض مہمان مختلف شہروںPeja،MitrovicaShtimja، Podujeva،Istog،Fushekosova، سے تشریف لائے تھے۔ اور اردگرد کے دیہات سے احباب شامل ہوئے۔

(رپورٹ: جناح الدین سیف۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button